بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

این اے 120میں کامیابی کے بعد نوازشریف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میرا دل ہے ، یہاں کی 20کروڑ عوام ہماری پہچان ہیں، این اے 120میں (ن) لیگ کی شاندار کامیابی دراصل جمہوری قوتوں کی فتح ہے ۔گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا دل ہے ،

یہاں کی 20کروڑ عوام ہماری پہچان ہیں۔ جبکہ گورنر رفیق رجوانہ نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی کامیابی سیاسی تسلسل کا اعادہ اور نواز شریف سے محبت کا واضح ثبوت ہے ۔ گورنر پنجاب نے این اے 120میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دینے کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ۔یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کا لندن میں علاج جاری ہے اور نواز شریف سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی وہاں موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…