اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ کی برفانی گلیشئیر پر سائیکلنگ کرنے والے دنیا اور پاکستان کی پہلی خاتون سائیکلسٹ سمار خان سے ملاقات ، قیمتی تحائف سے نواز۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر
میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے خیبرپختونخواہ کے پسماندہ علاقے لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے برفانی گلیشئیر پر سائیکلنگ کرنے والے دنیا اور پاکستان کی پہلی خاتون سائیکلسٹ سمار خان سے ملاقات کی ہے اور انہیں اس کارنامے پر قیمتی تحائف سے بھی نوازا ہے۔ ملاقات کے دوران سمارا خان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو خواتین کی سپورٹس میں شمولیت اور موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے شعور کی آگاہی کیلئے کی جانے والی اپنی کوششوں سےآگاہ کیا۔ اس موقع پر پاکستانی قوم کی مایہ ناز بیٹی سمار خان نے اعلان کرتے ہوئے افریقہ کی سب سے بلند ترین چوٹی مائونٹ کیلی منجارو پر بھی سائیکلنگ کا اعلان کیا ۔سمار خان نے 4500میٹر بلند بیفو گلیشئیر پر سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔ ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے سمار خان کو ان کی کوششوں پر سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔