سابق وزیر داخلہ کے مریم نواز بارے بیان پر عمران خان بھی سامنے آ گئے، چوہدری نثار کو کیا کہہ دیا؟

19  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 120 میں ہم نے انتخابی مہم تاخیر سے شروع کی، ایک ہفتہ اور مل جاتا تو ن لیگ کا ووٹ بینک مزید کم کردیتے یا جیت جاتے، خوشی ہوئی نثار نے مریم نواز کے خلاف زبان کھولی، میں نااہل نہیں ہوسکتا میں اپنا حلال پیسہ باہر سے یہاں لایا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ این اے 120 سال

85ء سے ان کا گڑھ تھا، یہاں کے لیے مجھے کیوں نکالا کی مہم پوری ہوئی، سرکاری وسائل کا استعمال ہوا، وفاق اور صوبائی حکومت کے تمام فنڈز اس حلقے لگائے گئے، پورا زور لگایا جب بھی مزید 30 فیصد ووٹ کم ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد آپ متعلقہ حلقے میں کوئی تعمیراتی کام نہیں کراسکتے لیکن سڑکیں بنیں، وزرا نے دورے کیے، فنڈز خرچ کیے گئے لیکن پھر بھی ووٹ بینک کم ہوا تو یہ ن لیگ کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔کے پی کے حکومت پر کرپشن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ محض الزامات ہیں شواہد کوئی نہیں، انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرز ملز کا کیس اگر کھل جائے تو سارے بینک آکاؤنٹس کی تفصیلات اس میں سامنے آجائیں گی، ہم پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں اس ضمن میں کوئی ثبوت تو دکھایا جائے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ضیا اللہ آفریدی سے دو بار ملا تھا اور اسے کہا کہ تم پر کرپشن کے الزامات آرہے ہیں مجھے وضاحت دو، اس نے مجھے کہا کہ ایسا کچھ نہیں، ڈ ی جی احتساب جنرل حامد نے مجھے کہا کہ ضیا اللہ غیر قانونی مائننگ کرارہا ہے اور پیسے بنارہا ہے، میرے رہنماؤں میں سے اگر کوئی کرپشن کررہا ہے آپ مجھے ایک کاغذ بھی اس ضمن میں دے دیں میں کارروائی کروں گا۔میزبان کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لیے مشاہدہ ضروری ہے، رات سونے سے قبل مشاہدہ کرلیا تھا کہ جیت بھی

سکتے تھے یا ہارنے کا مارجن مزید کم کرسکتے تھے لیکن ہم نے کمپین شروع کرنے میں تاخیر کردی تھی ، ہم نے جب تک پیسہ اکٹھا کیا ایڈورٹائزنگ کا وقت نکل چکا تھا ہمارے ایم این ایز کو روک دیا گیا جب کہ دوسری جانب مریم نواز خود اور ان کے وزرا بھی انتخابی مہم چلا رہے تھے جو الیکشن کمیشن کو نظر نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ چوہدری نثار نے مریم نواز کے خلاف زبان کھولی کیوں کہ مریم

نواز کی کیا قابلیت ہے؟نثار سے کوئی رابطہ نہیں ان پر شدید غصہ ہے، انہوں نے اس رات ہم پر جو شیلنگ کرائی اس کی اب تک تکلیف ہے، ان سے 40 سال کا تعلق ہے لیکن اس شیلنگ پر بہت تکلیف ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک خاتون جس کا کوئی لینا دینا نہیں وہ شہزادی بن کر رہ رہی ہے، چوہدری نثار کی تعریف کرتا ہوں کہ کسی نے تو کوئی بات کہی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…