اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آصف زرداری کے پشاور میں استقبال کیلئے آنے پیپلزپارٹی کے کارکنان مشتعل، کو چیئرمین کےبائیکاٹ کے نعرےلگا دئیے، گاڑی پر بھی چڑھنے کی کوشش۔ نجی ٹی وی نیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پشاور کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں پہلے دن ہی ان کے استقبال اور ملاقات کیلئے آئے پیپلزپارٹی کے ورکرز نے مشتعل ہو کر ان کے بائیکاٹ کے نعرے لگا دئیے ہیں اورپیپلزپارٹی کے صوبائی صدر کی رہائش گاہ پہنچنے پر ان کی گاڑی پر بھی چڑھنے کی کوشش کی ۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے رپورٹر کے مطابق آصف علی زرداری جب پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر کی رہائش گاہ پر پہنچے تو وہاں موجود ورکز نے ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جسے مسترد کر دیا گیا جس پر کارکنان شدید مشتعل ہو گئے اور آصف زرداری کے بائیکاٹ کے نعرے لگانے لگ گئے جب کہ وہاں سے آصف زرداری کی روانگی کے موقع پر ان کی گاڑی پر بھی چڑھنے کی کوشش کی جس پر آصف زرداری نے مشتعل کارکنان سے نوشہرہ میں کنونشن میں ملاقات کا کہا جسے کارکنان نے مسترد کر دیا اور بائیکاٹ کے نعرے لگاتے رہے ۔