اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حلقہ این اے 120میں اصل مقابلہ تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان تھا اور یہ بات نتائج نے ثابت کر دی۔ حلقہ این اے 120میں پہلی مرتبہ مریم نواز کو انتخابی سیاست کا انچارج بناتے ہوئے کمپین کی تمام ذمہ داریاں دے دی گئی تھیں اور انہوں نے اس حوالے سے حلقہ این اے 120میں پہلی بار بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلا کر انتخابی سیاست کو بہت قریب سے دکھا۔ محنت اور پھر اس کے بعد اس کا پھل بہت میٹھا لگتا ہے۔ یہی حال مریم نواز کا بھی تھا۔ گزشتہ روز حلقہ این اے 120میں ہونیوالی
پولنگ کے بعد مریم نواز اور دیگر لیگی ان کے انتخابی ہیڈکوارٹر میں بیٹھ کر نتائج کے اعلانات ٹی وی پر دیکھتے رہے۔ اس دوران کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیگی مرد و خواتین رہنما اور ورکرز مریم نواز کے انتخابی ہیڈکوارٹر میں ان کے گرد گھیرا ڈال کے بیٹھے ہیں اور کچھ ان کے گرد کھڑے بھی ہیں جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کرسی اور صوفے پر جگہ نہ ملنے پر مریم نواز کے قدموں کے بالکل قریبی بیٹھی انتخابی نتائج ٹی وی پر دیکھ رہی ہیں۔