جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

حلقہ این اے 120نے عمران خان کی راتوں کی نیند چھین لی

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)حلقہ این اے 120میں ن لیگ کی فتح پر عمران خان کی نیندیں حرام، شدید ذہنی اذیت میں مبتلا، نیب اور سپریم کورٹ کی کارروائیوں کے باوجود آپ لوگ ن لیگ کو ضمنی الیکشن میں شکست نہ دے سکے تو 2018کے انتخابات میں کیا کرینگے؟کپتان تحریک انصاف لاہور کی قیادت پر چڑھ دوڑے، کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے

120میں مریم نواز کی زیر قیادت ن لیگ کی ضمنی الیکشن میں فتح پر عمران خان شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں اور تحریک انصاف کی ہار نے انہیں شدید پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ اسی پریشانی میں انہوں نے تحریک انصاف لاہور کی قیادت کو کھری کھری سناتے ہوئے سخت سست بھی کہہ ڈالا ہے۔ عمران خان نے پی ٹی آئی لاہور کی قیادت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں سے کچھ نہیں ہوتا ، نیب اور سپریم کورٹ ایک جانب ن لیگ کے خلاف کارروائیاں بھی کر رہا ہے اور آپ تب بھی ان سے ضمنی الیکشن میں ہار گئےہیں ، آپ سے 2018کے الیکشن میں کیا توقع کی جا سکتی ہے کہ آپ اس میں کیا کرینگے؟عمران خان کی بے چینی کی ایک اور وجہ مریم نواز بھی ہیں جن پر انہوں نے بہت تنقید کی تاہم اب NA 120 میں جیت کا سہرا مریم نواز کے سر سجایا جا رہا ہے جس کی وجہ ان کی جانب سے چلائی گئی بہترین انتخابی مہم ہے جس کے باعث پاکستان تحریک انصاف کو این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ عمران خان کو NA 120 میں ہار کے بعد پورا لاہور اپنے ہاتھ سے جاتا دکھائی دے رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ تحریک انصاف کی لاہور کی قیادت پر شدید برہم ہوئے اور ان کی سیاسی پالیسیوں اور انتخابی مہم کو آڑے ہاتھوں لیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…