پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حلقہ این اے 120میں ن لیگ کی فتح کی خبر آتے ہی لیگی حمایتیوں نے پی ٹی آئی کے ایک ٹائیگر کو گھیر لیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حلقہ این اے 120میں مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز فاتح قرار پا چکی ہیں انہوں نے اپنے مدمقابل پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو کئی ہزار ووٹوں کی واضح برتری سے الیکشن میں شکست دی۔ بیگم کلثوم نواز ان دنوں علاج کے سلسلے میں بیرون ملک میں مقیم ہیں ان کی غیر موجودگی میں ان کی انتخابی مہم ان کی بیٹی مریم نواز نے

چلائی ہے۔ حلقہ این اے 120میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا، ویسے تو مجموعی طور پر پولنگ والے دن صورتحال پر امن رہی مگر کہیں کہیں ہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑے بھی دیکھنے کو ملے اور دونوں جانب سے کرسیوں ، مکوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال بھی کیا جاتا رہا۔ پاکستان کی سیاسی صورتحال کا اگر جائزہ لیا جائے تو اس وقت یہ انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ ایک ہی خاندان اور گھر کے لوگ ن لیگ اور تحریک انصاف میں تقسیم نظر آتے ہیں، اگر باپ ن لیگ کا حمایتی ہے تو ماں اور بچے ’’بنے گا نیا پاکستان‘‘کا تحریک انصاف کا نعرہ لگاتے نظر آتے ہیں۔ اسی طرح دوستوں میں بھی تحریک انصاف اور ن لیگ کو لیکر ہلکی پھلکی نوک جھونک دیکھنے کو نظر آتی ہے۔ اسی طرح کی دو دوستوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حلقہ این اے 120میں ن لیگ کی فتح کی خبر آتے ہی ایک دوست پوری قوت سے ڈیک پر ن لیگ کا ترانہ ’’میاں دے نعرے وجنے وجنے نے‘‘لگا کر اس پر محو رقص ہے اور دوسری جانب اس کا دوست تحریک انصاف کی شکست پر مایوس زمین پر بیٹھا ہے جسے وہ وقفے وقفے سے تنگ کرتا اور چھیڑتا نظر آرہا ہے۔آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…