جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

انٹرویو کے دوران اُکسانے کی کوشش پر مریم نواز کے بیٹے نے عمران خان اور مولانا طارق جمیل کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گھڑ سواری میں کوئی مذائقہ نہیں، ہمارے نبی کریمﷺ نے ہر طرح کی سواری کر کے مثال قائم کی، لباس وہ پہننا چاہئے جو مناسب لگے، عمران خان کے طرز زندگی پر بات نہیں کروں گا ، یہ ان کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کے مترادف ہو گا، چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان اسلام آباد اور روزٹی وی کے مالک سردار خان نیازی کا جاتی امرا رائیونڈ میں

سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے، کیپٹن صفدر اور مریم نواز کے نوجوان بیٹے جنید صفدر سے انٹرویو، اُکسانے پر بھی نہایت تحمل اور بردباری سے سوالات کے جوابات نے سب کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی روز نیوز کے مالک اور چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان اسلام آباد نے جاتی امرا رائیونڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور کیپٹن صفدر اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا انٹرویو کیا۔ اس دوران جاتی امرا فارم ہائوس کے وسیع لان میں براجمان جنید صفدر نہایت بردباری اور تحمل سے مشکل سوالات کا جواب دیتے رہے۔ سردار خان نیازی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جنید صفدر کا کہنا تھا کہ گھڑ سواری کرنا کوئی بری بات نہیں، ہمارے نبی کریمﷺ نے ہر طرح کی سواری کی، پولو میرا پسندیدہ کھیل ہے،میرے نانا نواز شریف میرے ہیرو ہیں،میری نانی کلثوم نواز میری تعلیم کے حوالے سے مجھ پر کافی سختی کرتی ہیںجبکہ میری والدہ کا سارا فوکس سیاست کی جانب ہے،نانا نواز شریف سے بہت کچھ سیکھا، حال کی سیاست ماضی سے بہت مختلف ہے،سیاست عبادت سمجھ کر کرنی چاہئے، نانا ابو اور نانی کا پیار ہمیشہ سایہ فگن رہتا ہے۔ جنید صفدر کا کہنا تھا کہ سیاسیات کے طالبعلموں کو پارلیمنٹ میں انٹرشپ کا موقع ملنا چاہئے۔ اس موقع پر سردار خان نیازی نے جب جنید صفدر

سے کہا کہ پرتعیش زندگی چھپا کر عام لوگوں کی طرح اپنا آپ شو کروانا منافقت تو ضرور سمجھی جائے گی مگر یہ عبادت بھی کیونکہ اس سے عام افراد کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچے گی جس پر جنید صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایک بڑے اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل ہیں اور میں ان کو بہت پسند کرتا ہوں، ان کے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ ہمارے نبی کریمﷺ نے

ہر طرح کی سواری کر کے ایک مثال قائم کی۔جنید صفدر کو اس موقع پر سردار خان نیازی نے جب عمران خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے عمران خان اس دور میں ہمارے سامنے نہایت ایک عمدہ مثال موجود ہے۔وہ لندن ہیتھرو ائیرپورٹ پر جب اترتا ہے تو سوٹ زیب تن کر لیتا ہے اور جب راولپنڈی بینظیر بھٹو ائیرپورٹ پر اترتا ہے تو اس کے واش روم میں جا سوٹ اتار

کر شلوار قمیض اور چپل زیب تن کر لیتا ہے تاکہ عام عوام کو یہ احساس ہو کہ وہ ان میں سے ہی ہے اور پرتعیش زندگی نہیں گزارتا۔ سردار خان نیازی کے سادہ مگر اکسانے والے انداز اور اس بات پر جنید صفدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انسان کو ہمیشہ ہی مناسب لباس کا انتخاب کرنا چاہئے۔چپل پہننے سے کوئی آدمی نہیں بن جاتا بہرحال یہ خان صاحب کی ذاتی زندگی ہے

جس پرتبصرہ یا کسی قسم کی بات دخل اندازی تصور ہو گی مگر میرا ذاتی خیال ہے کہ انسان کو وہ چیز استعمال کرنی چاہئے جو مناسب اور میسر ہو یا پھر اتنے بڑے دعوے نہیں کرنی چاہئے اور اگر کوئی ایسی بات ہو بھی جائے تو انسان کو فوری طور پر معافی مانگ لینی چاہئے بجائے کہ اپنی بات کو ضد اور انا کا مسئلہ بنا لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…