جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ’’وار‘‘ الیکشن جیتنے کے بعد مریم نواز نے کیا کچھ کہہ دیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر ہونے والا وار عوام نے اپنے سینے پر لے لیا ،میری والدہ اور نواز شریف کافون آیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے شیروں کا شکریہ اداکرناعوا م نے آج ثابت کر دیا کہ وہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ نہیں مانتے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہو ر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کا مقابلہ سب کے ساتھ تھا ،مسلم لیگ کے شیروں نے آج

ثابت کردیا کہ وہ اپنے لیڈر سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح آپ نے جی ٹی روڈ پر ان کا استقبال کیا ،یہ آپ کی ہی محبت ہے کہ وہ آج کامیاب ہوئے ۔ آج ہونے والی نواز شریف کی جیت یہ ثابت کرتی ہے کہ این اے 120کی عوام نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ اپنے سر لے لیا،عوام نے ناانصافی پر اپنا ردعمل دے دیا ہے ،عوام نے نواز شریف کے خلاف فیصلے پر اپنا فیصلہ دے دیا۔مریم نواز نے کہا کہ ہمارے کارکنان کو کام نہیں کرنے دیاگیا،ان کوراتوں رات اٹھا لیا گیا ،پولنگ کے دوران جب ایک بچی شیر کی پرچی لے کر اندر گئی تو اسے کہا گیا کہ آپ کاووٹ یہاں نہیں ہے ،لیکن جب وہ مخالفین کی پرچی لے کر گئی تو اس کا ووٹ نکل بھی آیا،ایسے ہتھکنڈوں سے آپ عوام کی طاقت کو روک نہیںسکتے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب میں انتخابی مہم چلا رہی تھی ،تب مجھے کہاگیا کہ نواز شریف اکیلا ہی لڑ رہا ہے ،جو اکیلاہوتا ہے اس کے ساتھ اللہ کی مد د ہوتی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقے جو بھی مسائل ہیں ،وہ جلدازجلد ہو ں گے ،دعا کریں کہ میری اور آپ کی والدہ جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں ،تو میں ان کے ساتھ حلقے میں آؤں گی ۔عوام نے آج فیصلہ کر دیا کہ اب صرف کی ووٹ کی حکمرانی ہو گی،اب صرف وہی فیصلہ قبول ہو گا جس کے پیچھے عوام کی طاقت ہو گی،آپ نے آج پھر ثابت کر دیا کہ آج بھی نواز شریف ہے کل بھی نواز شریف ہو گا۔اس موقع پر انہوں نے عوام سے وعدہ لیا کہ ووٹ کی حرمت کی حفاظت کریں گے ،جبکہ ایک بار پھر ”میاں صاحب وی لو یو“کا نعرہ بلند کیاگیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…