بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

این اے 120 کا الیکشن جیتنے کے فوراََ بعد مریم نواز آج کہاںاور کیوں روانہ ہو رہی ہیں؟ 

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: این اے 120 میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی کامیاب انتخابی مہم چلانے کے بعد مریم نواز آج لندن روانہ ہو جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنی والدہ کی عیادت کے لیے لندن جا رہی ہیں۔ وہ این اے 120 کی انتخابی مہم میں شریک ہونے کی وجہ سے لندن نہیں جا سکی تھی۔اب اطلاعات ہیں کہ وہ آئندہ 24 گھنٹوں

میں لندن کےلیے روانہ ہو جائیں گی۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ مریم نواز آئندہ چند روز خاندان کے ساتھ لندن میں ہی رہیں گی۔گزشتہ روز این اے 120 ضمنی الیکشن کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ کے شیرو آپ کو مبارک ہو اور سب سے پہلے اللہ کا شکر کرو کہ اللہ نے آپ کے لیڈر نواز شریف کو سرخرو کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور والدہ کا فون آیا اور انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے کارکنوں کا شکریہ ادا کرنا۔دوسری جانب این اے 120 کے الیکشن کے بعد پی ٹی آئی نے اعلان جنگ کر دیا،نتائج ماننے سے انکار،این اسے 120سے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکڑ یاسمین راشد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ابھی وہ تمام حلقو ں سے نتائج اکھٹے کر رہی ہیں اس کے بعد ہی پارٹی کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،انھوں نے مزید کہا ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ابھی تمام رزلٹ سامنے نہیں آئے۔ان نے الیکشن کمیشن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف  راہنما اعجاز چوہدری  بھی انکے ساتھ موجود تھ۔ اعجاز چوہدری نے اس الیکشن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ حلقے سے 29 ہزار ووٹوں کی منتقلی پر اعتراض اُ ٹھایا اور انکا کہنا تھا ہم اس الیکشن کا نتیجہ اُسی صورت میں تسلیم کریں گئے جبکہ ان ووٹوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…