اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سجادہ نشین کیاں شریف میاں غلام نبی انتقال کر گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وادی نیلم کی مشہور درگاہ کیان شریف کے سجادہ نشین حاجی میاں غلام نبی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔اہلخانہ کے مطابق انھیں دل کا دورہ پڑے کے
بعد ایم ڈی ایس چمبر میں منتقل کیا گیا تھا لیکن مرحوم جانبر نہ ہو سکےں۔ ان کی نماز جنازہ کیاں شریف میں ادائیگی کے بعد درگاہ کے احاطہ میں تدفین کی گئی ہے۔ سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔