جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عمران ابھی بچہ ہے، اسے سیاست نہیں آتی، انعام اللہ نیازی

datetime 17  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران سیاست میں ابھی بچہ ہے، اس کو چپل پہننا میں نے سکھایا، ہو سکتا ہے کہ گلالئی عمران کی گردن لے جائے، ملک میں سیاستدان مکائو پروگرام چل رہا ہے، پی ٹی آئی میں جانے سے پہلے جانتا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کبھی نہیں چل سکتا، چیئرمین تحریک انصاف کو سیاست نہیں آتی نہ آئے گی اور اب تو ان کی سیکھنے کی عمر بھی گزر چکی،

عمران خان کا خاندان مسلم لیگی ہے، یہ واحد بندہ ہے جو مسلم لیگ میں نہیں، گلالئی اگر سکرپٹڈ پروگرام ہے تو کیا سیتا وائٹ اور اس کی بیٹی ٹیرن وائٹ بھی کسی کا سکرپٹ تھا؟عمران خان کے کزن انعام اللہ خان نیازی کی نجی ٹی وی پروگرام میں کپتان پر سخت تنقید، پی ٹی آئی میں شمولیت کو زندگی کا بڑا بلنڈر قرار دیدیا، ن لیگ میں واپس شمولیت پر اطمینان کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز کے کامیڈی شو مذاق رات میں بطور مہمان شرکت کرنے والے عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی نے مختلف سوالات کا جواب اور سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ابھی پتہ نہیں کہ وہ ماچس کی تیلی کس جگہ پھینک رہے ہیں،وہ ابھی سیاست میں بچے ہیں ان کو نہ تو سیاست آتی ہے نہ آئے گی اور اب تو ان کی سیاست سیکھنے کی عمر بھی گزر چکی ہے۔ کپتان کے کزن نے عائشہ گلالئی معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے گلالئی عمران خان کی گردن لے جائے، ملک میں سیاستدان مکائو پروگرام چل پڑا ہے اور عمران خان اس میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ نواز شریف کی نا اہلی پہلا فیز تھا ، دوسرے فیز میں عمران خان بھی ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے ہیں ، سیاستدان مکائو پروگرام کے تین فیز ہونے ہیں۔ انعام اللہ نیاز نے کپتان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا یہ اپنے خاندان میں واحد بندہ ہے جو

مسلم لیگی نہیں ورنہ ہمارے اجداد سمیت عمران خان کا سارا خاندان مسلم لیگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنا میری زندگی کا بلنڈر تھا اور اب میں واپس پویلین پہنچ چکا ہوں ، میں اپنے گھر میں ہوں۔ پی ٹی آئی میں شمولیت سے قبل جانتا تھا کہ عمران خان کے ساتھ نہیں چل سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی مشین بھی عمران خان کو اس طرح

سکین نہیں کر سکتی جس طرح میں، میں عمران خان کو بہت اچھے طریقے سے جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو ن لیگ کا سکرپٹ کہنے والے کیا سیتا وائٹ اور اس کی بیٹی ٹیرن وائٹ کو بھی سکرپٹ کہیں گے۔ انعام اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان ابھی سیاست میں بچہ ہے۔ اسے تو چپل تک پہننا میں نے سکھایا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں؟

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…