اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار فیروز خان اور سنجے خان کی بہن دلشاد بیگم نے جنوری 1997میں بھارتی اخبار ’’سماچار‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی ایک بہت بڑی شخصیت(جو بعد میں اقتدار میں بھی آئی)کے ساتھ میرے ایسے مراسم ہیں کہ جنہوں نے میرے کہنے پر پاکستان کی کشمیرپالیسی ہی تبدیل کر دی تھی، پاکستان آنے پر
دلشاد بیگم کو سرکاری مہمان کا درجہ دیا گیا ، مری بھوربن میں سیر کروائی گئی، خفیہ ایجنسیوں نے جب دونوں کی ٹیلی فون کالز ٹیپ کیں تو انکشاف ہوا ہے کہ ٹیلی فون کالز پر دلشاد بیگم فرمائش کر کے ان سے گانے سنا کرتی تھیںاور سنایا کرتی تھیں،نجی ٹی وی پروگرام میں پاکستان کے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کی گفتگو، نام لئے بغیر نواز شریف کی رومان پروری کے قصے سنا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 1997میں جب پاکستان میں صدر فاروق لغاری تھے اور نگران وزیراعظم معراج خالد تھے اور الیکشن ہونے والے تھے تو اس وقت بھارت کے ایک معروف اداکار فیروز خان اور سنجے خان کی بہن دلشاد بیگم نے جنوری 1997میں بھارتی اخبار ’’سماچار‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے دھماکہ خیز انکشاف کیا تھا کہ ان کے کہنے پر پاکستان کی ایک بڑی شخصیت(جو بعد میں اقتدار میں بھی آئی)نے پاکستان کی کشمیر پالیسی ہی تبدیل کر دی تھی ، دلشاد بیگم نے بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پاکستانی شخصیت کے ساتھ میرے ایسے مراسم ہیں کہ انہوں نے میرے کہنے پر کشمیری پالیسی تبدیل کی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ بعد میں یہی دلشاد بیگم پاکستان
بھی آئیں اور انہیں سرکاری مہمان کا درجہ دیا گیااور انہیں بھوربن سمیت مری کے مختلف علاقوں کی سیر کروائی گئی اور شاندار ہوٹلوں میں ان کی ضیافت کا انتظام کیا جاتا رہا۔ معروف صحافی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ ایجنسیوں نے جب دونوں کی ٹیلی فون کالز ٹیپ کیں تو معلوم ہوا کہ ٹیلی فون کالز پر دونوں میں انتہائی رومانٹک گفتگو ہوتی ہے اور گفتگو کے
دوران دلشاد بیگم فرمائش کر کے ان سے گانے سنا کرتی تھیں اور سنایا کرتی تھیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کا پروگرام میں نام لئے بغیر اشارہ نواز شریف کی طرف تھا۔۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا، ویڈیو ملاحظہ کریں!