جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

(ن) والے پیسے دیتے ہیں تو ۔۔۔! عمران خان نے ووٹرز کو حیرت انگیز پیشکش کردی

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )) پاکستان تحریک انصاف نے کہاکہ آج لاہور کی عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ، ملکی تاریخ پہلی بار طاقتور کا احتساب ہونے جا رہا ہے ، ہم سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتے ہیں جوکہ پاکستان کی امید ہیں، ملک میں طاقتور اور غریب کاجب بھی مقابلہ ہوا ہمیشہ طاقتور جیتا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ کے وزیراعظم کی دنیا بھر میں مہنگی رئیل اسٹیٹ ہیں وہ تما م انکی بیٹی کے نام ہیں،

دوسری ہمارے ملک کی آدھی آبادی کے بچوں کوغیر معیاری خوراک ملتی ہے جس کی وجہ سے بچے مرجاتے ہیں اور خواتین ڈلیوری کے دوران مر جاتی ہیں، زچگی کے دوران عورتوں کو مناسب علاج معالجہ کی سہولیات میسر نہیں ۔ عمران خان نے کہاکہ ہمارے ڈھاکروڑ بچے سکول نہیں جاتے اور جن کا مستقبل تاریک ہے جبکہ دوسری طرف نوازشریف معصوم چہرہ بناکرکہہ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف معصوم ہے تو پھر جیلوں میں پڑے چھوٹے چوروں کو بھی رہا کیا جائے ، انہوں نے کہاکہ آپ کے ایک بیٹے کی اتنی دولت جتنے جیلوں میں بند تمام چھوٹے چوروں کی ہے، پورے ملک کی نظریں این اے 120 کے الیکشن پر مرکوز ہیں، عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں یاچوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ ، (ن) لیگ کے کارندے حلقے کی عوام کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں، (ن) لیگ کا ماضی گواہ ہے کہ یہ لوگوں کو پیسوں کے ذریعے خریدتے رہے ہیں، ماضی میں نوازشریف نے ججز اور آرمی چیف کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی ،ماضی میں انہوں نے عدلیہ پر حملہ کیا تھا اور انہوں نے اداروں پر اپنی مند پسند کے نااہل لوگ بٹھائے ہوئے ہیں،آج این اے 120 کی عوام نے اپنے ضمیر کا فیصلہ کرنا ہے ،اگر یہ لوگ آپ کو پیسے دیتے ہیں تو ان سے پیسے لے لیں مگر ووٹ تبدیلی کیلئے ڈالیں، مریم بی بی سے پوچھنا کہ وہ کہتی تھیں کہ میر ی لندن توکیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں پتہ نہیں کہاں سے یہ ہمارے خاندان کی پراپرٹی نکال لائیں ہیں۔

آپ 30 سالوں سے پنجاب میں حکومت میں رہے ہیں اور ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے کہ آپ کی والدہ کاپاکستان میں علاج ہو پاتا، کتنے لوگ ہیں جن کی مائیں علاج کے لئے بیرون ملک جاسکتی ہیں ،میرا اپنا علاج دودفعہ شوکت خانم میں ہوچکا ہے لیکن میں بیرون ملک نہیں گیا ، میں اپنے ملک کو تبدیل ہوتا دیکھ رہا ہوں اور پاکستان کا اچھامستقبل دیکھ رہاہوں، قائد کے پاکستان اور اقبال کے خواب کو پورا کریں گے اور ملک سے غربت کا خاتمہ کریں گے اور اداروں کو مضبوط بنائیں گے۔

چھوٹا سا ملک سنگا پور ہے جہاں پاکستانی لوگ نوکریوں کے لئے جاتے ہیں جو کامیاب ہوا ہے اور وہاں سے غربت کا خاتمہ بھی ہوا ہے ۔میں ثابت کروں گاکہ اگر چین تین سالوں میں پچاس کروڑعوام کی غربت سے نکالتا ہے ہم پاکستان میں ایسا کرکے دکھائیں گے اور دس کروڑ عوام کو خط غربت سے نجات دلائیں گے، ہمیں صرف پالیسیاں بنانی ہیں جس سے غربت کا خاتمہ ہوسکے ناکہ چند لوگوں امیرلوگوں کو نوازاجائے۔

عمران خان نے کہا کہ انشاء اللہ نیادور آنے والا ہے ،ہمیں عوام کو روزگار دیناہوگا اور کاشتکاروں کی مدد کرنی ہوگی اپنی یوتھ کو سہولیات مہیا کرنی ہیں، ٹیکس کے نظام میں بہتری لانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے امیرلوگ ٹیکس نہیں دیتے ہیں اور سارا غریب کو براہ راست ٹیکس کے ذریعے دینا پڑتا ہے، ہم ٹیکس کا ایسانظام لائیں گے جو امیر اور غریب کے لئے برابر ہو

اور ہم ایسی پالیسیاں بنائیں گے جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو، ملک کو فلاحی مملکت بنائیں گے، ہم ملک کوایسابنائیں گے کہ دوسرے ملکوں کے لوگ پاکستان میں نوکریوں کے لئے آئیں اور ہماری یوتھ اور ٹیلنٹ ملک کو چھوڑ کر مت جائیں، مجھے آپ پر فخر ہے کہ آ پ کو اچھے اور برے کاشعور آگیاہے ، میںآپ کو ملک میں نیادورشروع ہونے کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…