ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

وزیرداخلہ ضیاء الحق کی تقریبات میں کیا کرتے تھے؟اسحاق ڈار کیا کرنیوالے ہیں؟شیخ رشید کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نہ صرف پارٹی توڑے گی بلکہ خاندان بھی توڑدے گی‘ نوازشریف کے اقتدارمیں سب سے بڑی تباہی کا ہاتھ مریم کا ہے جی ٹی روڈ ریلی میں اٹھائے گئے سوالات مریم نواز کے تحریر شدہ تھے‘یہ منہ اورمسورکی دال، ضیاالحق کی تقریبات میں تلاوت کرنے والے آج ملک کے وزیرداخلہ بن گئے ہیں‘

حکمرانوں نے4 سال میں 35 ارب ڈالر قرضہ لیا اس لیے شریف خاندان کو جیل میں بھیج کر آئی ایم ایف کا قرضہ چکایا جائے‘ اسحاق ڈار کو نااہل کیوں نہیں کیا گیا عدالتی فیصلے کے بعد اسحاق ڈار کو مستعفی ہوجانا چاہیے تھا انہیں چاہئے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر گواہ بن جائیں اور اگر وہ اپنے بیان سے انحراف کریں گے تو مجرم ہوں گے اب ان پر ہے کہ انہوں نے گواہ بننا ہے یا مجرم بن کر جیل جانا ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے میں حدیبیہ پیپرز کا ذکر کیا گیا اور یہ کیس شریف خاندان کے تمام مقدمات کی ماں ہے، اسحاق ڈار نے خود اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے نوازشریف کو 4 ہزار 212 ملین بیرون ملک بھجوائے، میں حیران ہوں کہ اسحاق ڈار کو نااہل کیوں نہیں کیا گیا عدالتی فیصلے کے بعد اسحاق ڈار کو مستعفی ہوجانا چاہیے تھا انہیں چاہئے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر گواہ بن جائیں اور اگر وہ اپنے بیان سے انحراف کریں گے تو مجرم ہوں گے اب ان پر ہے کہ انہوں نے گواہ بننا ہے یا مجرم بن کر جیل جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران پاکستان کے ساتھ مذاق کررہے ہیں منی لانڈرنگ کرنے والوں کومالیاتی اداروں کاسربراہ بنا دیا گیا، گزشتہ 4 برس میں 35 بلین ڈالرز کا قرضہ لیا گیا اور تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی کا معاہدہ بھی اسی حکومت نے کیا، شریف خاندان نے ٹیکسٹائل کے کاروبار کو تباہ کردیا اورتاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ نوازشریف کے بغیرملک چل نہیں سکتا،

سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کے والیم 10 میں مزید کھاتے سامنے آرہے ہیں نوازشریف پر 21 مقدمات ہیں جن میں سے 17 مقدمات التوا میں ہیں۔ اسی لئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اداروں کے چیئرمین سیاسی بنیادوں پر نہیں اہلیت پر لگائے جائیں تو ملک ٹھیک ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف لندن میں گھٹنے ٹیک کر بیٹھ گئے ہیں اور این آر او چاہتے ہیں جب کہ دوسرا بھائی ترکی میں بیٹھ کر این آر او کی تیاری میں ہے لیکن اب ملک میں این آراوکی کوئی گنجائش نہیں،

ہمارا مطالبہ ہے نوازشریف اور ان کے خاندان کوجیلوں میں ڈال کر ملک کے قرضے اتارے جائیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نہ صرف پارٹی توڑے گی بلکہ خاندان بھی توڑدے گی نوازشریف کے اقتدارمیں سب سے بڑی تباہی کا ہاتھ مریم کا ہے جی ٹی روڈ ریلی میں اٹھائے گئے سوالات مریم نواز کے تحریر شدہ تھے۔ وزیرداخلہ کے بیان پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ منہ اورمسورکی دال، ضیاالحق کی تقریبات میں تلاوت کرنے والے آج ملک کے وزیرداخلہ بن گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…