جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

بلیو وہیل گیم کی پہلی شکارپاکستانی لڑکی کا لرزہ خیز اقدام، کس حال میں ہسپتال پہنچ گئی، افسوسناک خبر آ گئی

datetime 15  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو گیمز جو کہ ذہنی تفریح کا باعث ہیں مگر کچھ ویڈیو گیمز ایسی ہیں جو کھیلنے سے خطرناک نتائج برآمد ہوتے ہیں ایسی ہی ایک گیم بلیو وہیل ہے جو دو سو سے زائد نوجوانوں کو موت کی نیند سلا چکی ہے اور انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اس گیم سے متعلق بہت سی ہدایات جاری کی گئیں کہ اس گیم سے اجتناب کیا جائے۔ اس گیم میں مختلف ٹاسک دیے جاتے ہیں جنہیں پورا کرنا ہوتا ہے اور یہ ٹاسک انتہائی خطرناک ہوتے ہیں،

ان ٹاسک میں اپنے آپ کو زخمی کرنا بھی شامل ہوتا ہے، گزشتہ ہفتے پاکستان میں اس گیم سے متاثرہ بچے کی خبر آئی تھی جو کراچی کا رہائشی تھا مگر اس کے بعد اب ایک اور بچی کی بارے میں بتایا گیا ہے کہ جو بلیو وہیل گیم سے بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان کی رہنے والی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ بلیو وہیل گیم کھیلنے والے بچی کو تشویشناک حالت میں خیبر پختونخوا کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر اعزاز جمال کے مطابق بچی نے سکول میں اپنے ساتھیوں سے بلیو وہیل نامی گیم کے متعلق سنا تو اس نے بھی یہ گیم کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ یہ بچی گیم کی آخری اسٹیج پر پہنچ چکی تھی، یہ گیم کھیلنے کے بعد بچی کے رویے میں عجیب و غریب تبدیلیاں رونما ہوئیں جو اس کے والدین نے محسوس کیں جس پر انہوں نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا اور بتایا کہ بچی بلیو وہیل نامی گیم سے متاثرہ ہے۔ ڈاکٹر اعزاز جمال نے بتایا کہ بچی میں ڈپریشن کی علامات تھیں مگر ضروری علاج معالجہ کے بعد اسے گھر بھیج دیا گیا ہے۔واضع رہے کہ اب تک یہ گیم دو سو سے زائد نوجوانوں کو موت کی نیند سلا چکی ہے اور انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اس گیم سے متعلق بہت سی ہدایات جاری کی گئیں کہ اس گیم سے اجتناب کیا جائے۔ دوسری طرف پاکستان کے علاوہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک انجینئرنگ کے طالب علم نے خود کشی کر لی ہے وہاں کی پولیس طالب علم کی ہلاکت کے بلیو وہیل گیم سے تعلق پر تحقیقات کرنے میں مصروف ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…