اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے،سیکورٹی اہلکاروں سمیت متعد د افراد نشانہ بن گئے

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرایجنسی میں پاک افغان بارڈر طورخم پر دو دھماکوں میں آٹھ سیکورٹی اہلکار اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔سیکورٹی زرائع کے مطابق طور خم پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔ جس کے نتیجے میں آٹھ ایف سی اہلکار اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ لنڈی کوتل منتقل کردیاگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بارڈر کو سیل کردیاہے۔

دریں اثناء خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں محرم کی مناسبت اکیس ستمبر سے چار اکتوبر تک دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ،اسلحے کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ پولیس کے مطابق ہنگو میں حساس صورت حال کے پیش نظر ضلع بھرمیں اکیس ستمبر سے چار اکتوبر تک دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہوگی جس کے تحت پٹاخوں کی خریدو فروخت،کیمیکلزکی ترسیل،ڈبل سواری،وال چاکنگ،اسلحہ کی نمائش،افغان مہاجرین کے شہر میں داخلے پابندی سمیت اشتعال انگیزتقاریراور کالے شیشوں کی گاڑیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایات جاری کردی گئیں۔علاوہ ازیں محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے کاروائی کے دوران چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ،ملزموں سے بارودی مواد اور دستی بم برآمد ہوئے محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کے مطابق کاروائی تخت بھائی کے علاقے میں کی گئی جس کے دوران چار دہشت گردوں گرفتار کیا گیا ،ملزموں کے قبضے سے تین کلو بارودی مواد اور چار دستی بم برآمد ہوئے ،ملزمان پولیس چوکیوں اور سی ڈی شاپس پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ  زخمیوں کو سی ایم ایچ لنڈی کوتل منتقل کردیاگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بارڈر کو سیل کردیاہے

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…