منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

این اے 120 میں ہمیں ووٹ دیں،کامیاب ہوگئے تو علاقے کے عوام کیلئے کیا ، کیاجائیگا؟ مریم نواز نے ناقابل یقین اعلان کردیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے خواتین ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار چھٹی کا دن ہے کہیں ناشتے میں نہ لگی رہ جانا ، نہ صر ف اپنے اہل خانہ بلکہ محلے داروں اور دوستوں کو بھی پولنگ اسٹیشن پر لانا ہے ،جیسے ہی فتح کی خبر آئے گی اگلے روز گلی محلوں کے مسائل کے حل کے لئے پورا زور لگا دیں گے ۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے کریم پارک میں خواتین کے ورکر ز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ میںآپ لوگوں کی محبتوں،شفقتوں اور احسان ساری زندگی نہیں چکا سکوں گی ۔ میں حلقے میں جہاں بھی گئی ہوں عوام نے نوازشریف سے اپنی بھرپور محبت کا اظہار کیا ہے اور یہ ہمارے لئے سرمایہ حیات ہے ۔ مریم نواز نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کا دن پولنگ کا دن ہے ، میری بہنوں شیرنیوں اس دن شیر آئے گا اس دن کہیں گھروں میں نہ بیٹھی رہنا اور ناشتوں میں نہ لگ جانا ۔نہ صر ف اپنے اہل خانہ بلکہ دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی پولنگ اسٹیشن لانا ہے اورشیر پر مہر لگانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے خلاف چار سال میں جو سازشیں ہوئی ہیں ان میں کبھی دھرنا کبھی دھاندلی او رکبھی دھرنا IIپھر پانامہ آیا اور اس کا انجام اقامہ پر ہوا ۔ پانامہ پرچلنے والا مقدمے کے انجام مذاق پر ہوا ۔ کیا آ پ کو نا انصافی کا فیصلہ منظو رہے ۔ احتساب کے نام پر انتقام منظور ہے ، منتخب وزیر اعظم کے خلا ف چالیں منظور ہیں کیا ملک میں ترقی کے اندر رکاوٹیں منظور ہیں ۔ ہاتھ کھڑا کر کے بتاؤ شیر کے لئے نکلو گے ۔ جس لیڈر کے ساتھ اس کی مائیں، بہنیں او ربیٹیاں کھڑی ہو جاتی ہیں اسے کوئی نہیں ہرا سکتا ۔ جس دن فتح کی خبر آئے گی اس کے اگلے روز گلی محلوں کے مسائل کے حل کے لئے پورا زور لگا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی کیا اس میں بہتری آئی ہے کہ نہیں ۔ کام ہو رہے ہیں کہ نہیں ۔ شیر کو مضبوط کرو صرف اس حلقے ہی نہیں بلکہ ملک کی تقدیر بدلے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…