ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے اور سب کو میچ کی پڑی ہے؟نا اہلی کا خوف کپتان کے سر چڑھ کر بولنے لگا ،

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ذریعے مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے، شریف خاندان کا وقت اب ختم ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن نواز شریف کا امپائر ہے، چیئرمین نیب کی تعیناتی کااختیار سپریم کورٹ کو دینا چاہیے، ورلڈ الیون کا میچ نہیں دیکھا مجھے این اے 120کامیچ کھیلنے دیں، کیا مریم نواز ڈپٹی پرائم منسٹر ہیں

جو وہ کابینہ کااجلاس کرتی ہیں، قوم کی طرف سے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، (ن) لیگ کے غنڈوں نے این اے 120میں خوف طاری کیا ہوا ہے، اقامہ کے پیچھے اربوں کی منی لانڈرنگ ہے۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ نے این اے 120میں خوف طاری کیا ہوا ہے، عوام کا (ن) لیگ کے غنڈوں سے خوف اٹھ گیا ہے، سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست مسترد کر دی ہے، نواز شریف نے عدلیہ پر دبائو ڈالنے کیلئے جی ٹی روڈ پر ریلی نکالی، یہ نگران جج کی تعیناتی کے خلاف ریلی نکال رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف بیس سال سے کیسز التواء کا شکار تھے، ایف آئی اے اور نیب نے ان کیسز پر کبھی کچھ نہیں کیا، انہوں نے اداروں کو مافیا کی طرح استعمال کیا، شریف خاندان اب بھی سپریم کورٹ کو کنٹرول کرنا چاہتا تھا، شریف خاندان کا وقت اب ختم ہو گیا ہے، بڑے بڑے ڈاکوئوں کی اصل جگہ اڈیالہ جیل ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اتوار کو عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہو گی، الیکشن کمیشن نے مجھے توہین عدالت کیس میں بلایا ہے، الیکشن کمیشن بتائے کیا وہ عدالت ہے؟ یہ آصف زرداری اور نواز شریف کا الیکشن کمیشن ہے، الیکشن کمیشن نیوٹرل امپائر نہیں ہے، خط لکھ کر الیکشن کمیشن کو بتایا کہ کوئی توہین نہیں کی، مافیا الیکشن کمیشن کو ہتھیار کے طور پر

استعمال کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کے ذریعے بلیک میل کیا جا رہا ہے، اقامہ کے پیچھے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے بادشاہ سلامت کی کرپشن پر بات کرنے والوں کو پکڑ لیتے ہیں، الیکشن کمیشن نے توہین عدالت میں کسی کو کتنی بار بلایا؟ الیکشن کمیشن شریف خاندان کا امپائر ہے،یہ سارے قوم کے مجرم ہیں، مجھے پانامہ کیس لڑنے کی سزا دی جارہی ہے،

بلیک میل کیا جا رہا ہے، چیئرمین نیب کی تعیناتی کا اختیار سپریم کورٹ کو دینا چاہیے، ورلڈ الیون کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، مجھے پہلے این اے 120کا میچ کھیلنے دیں باقی پھر دیکھیں گے، نواز شریف نے کبھی پاکستان کے اداروں کو چلنے نہیں دیا، مریم نواز کس حیثیت سے میڈیا سیل چلاتی ہیں اور بیوروکریسی کو حکم دیتی ہیں، مریم نواز کی قابلیت کیا ہے؟ ایم اے انگلش یہاں

ایک اینٹ اٹھائو آپ کو ایم اے انگلش مل جائے گا، کیا مریم نواز ڈپٹی پرائم منسٹر ہیں کہ وہ کابینہ کا اجلاس کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ ،نواز شریف اور شہباز شریف پر کرپشن کے کیسز ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…