اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جو ملنے چلا آئے اس کیلئے دعا کرتا ہوں اور جو دور ہو اس کیلئے دوا کی دو پڑیاں رکھ دیتا ہوں،جنرل راحیل شریف کیلئے نہ دعا کی نہ دوا، آرمی ٹریننگ میں میرے استاد رہے، ریٹائرمنٹ سے تین ماہ قبل لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ اگلا آرمی چیف کون ہو گا تو میں نے کہا لوح محفوظ پر اس کا نام لکھ دیا گیا ہے وقت کا انتظار کرو، سابق وزیراعظم نواز شریف
کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کی چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان اسلام آباد اور روز ٹی وی کے مالک سردار خان نیازی کو انٹرویو میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرچیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان اسلام آباد اور روز ٹی وی کے مالک سردار خان نیازی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ جو ملنے چلا آئے اس کیلئے دعا کرتا ہوں اور جو دور ہو اس کیلئے دوا کی دو پڑیاں رکھ دیتا ہوں،جنرل راحیل شریف کیلئے نہ دعا کی نہ دوا،ریٹائرمنٹ سے تین ماہ قبل لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ اگلا آرمی چیف کون ہو گا تو میں نے کہا لوح محفوظ پر اس کا نام لکھ دیا گیا ہے وقت کا انتظار کرو۔ انہوں نے یہ بات سردار خان نیازی کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی کہ جس میں انہوں نے پوچھا تھا کہ جنرل راحیل شریف آرمی ٹریننگ کے دوران آپ کے استاد رہ چکے ہیں تو کیا آپ نے ان کیلئے دعا کی تھی یا دوا کی تھی۔کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف انفنٹری سکول میں میرے استاد رہ چکے ہیں جہاں میں نے آٹھ ماہ ان سے ٹریننگ حاصل کی ۔سابق وزیراعظم کے داماد نے زبردست انداز میں جنرل(ر)راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل(ر)راحیل شریف انتہائی قابل آفیسر تھے۔ بطور انسٹرکٹر پاکستان ملٹری اکیڈمی میں جانا،
اے ڈی سی کے طور پر تقرری، انفنٹری سکول میں بطور استاد اور انسٹرکٹر تعیناتی،سٹاف کورس اور وار کورس میں پڑھانا ان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ یہ تمام چیزیں ایک نارمل آفیسر نہیں کر سکتے ، ان کاموں کیلئے آفیسر کا انتہائی قابل ہونا ضروری ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام کریڈٹ راحیل شریف کے کیرئیر کا حصہ ہیں اور جس کا جو کریڈٹ ہو اسے دینا چاہئے۔