اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی سمبلی عائشہ گلہ لئی کے وکیل زولفقار بھٹہ نے اپنی موکلہ کی وکالت سے دستبردار ہو کر وکالت نامہ واپس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی سمبلی عائشہ گلہ لئی کے
وکیل زولفقار بھٹہ اپنی موکلہ وکالت سے دستبردار ہو گئے ہیں۔زولفقار بھٹہ نے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا وکالت نامہ بھی واپس لے لیا۔، وکیل زولفقار بھٹہ کے مطابق وکالت نامہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر واپس لیا گیا۔قبل ازیں قومی احتساب بیورو(نیب )نے عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کے الزامات بے بنیاد قراردیتے ہوئے درخواست خارج کردی ۔پی ٹی آئی لکی مروت کے رہنماؤں نے درخواست دائر کی تھی ۔تحریک انصاف کےلکی مروت سے تعلق رکھنے والے رہنما کلیم اللہ نے عائشہ گلالئی کے خلاف نیب پشاور میں درخواست دائر کی تھی، جس میں ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے نیب نے عائشہ گلالئی کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی درخواست خارج کردی اور کہا ہے کہ عائشہ گلالئی پر کرپشن کا ثبوت نہیں ہے لہٰذا ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔ادھرپی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نیب نے ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا جس کے بعد اب عائشہ گلالئی کے خلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے پارٹی میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں جب کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحریک انصاف نے تردید کی۔