جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ایک اور بُری خبر،عمران خان کے ستارے گردش میں،عدالت نے اہم ترین کیس کافیصلہ سنادیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو توہین عدالت نوٹس جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دور ان الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی کارروائی روکنے کے لیے دائر درخواست مسترد کر دی ۔ جمعرات کو جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل لارجر بینچ نے سماعت کی۔

اس موقع پر عمران خان کی جانب سے بابر اعوان ایڈووکیٹ وکلا ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ توہین عدالت کا نوٹس غیر قانونی ہے، الیکشن کمیشن نے عمران خان سے توہین عدالت نوٹس کا تحریری جواب داخل کرانے اور ذاتی طور پر 25 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے، توہین عدالت کا نوٹس صرف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے اختیار میں ہے الیکشن کمیشن کے پاس اس کا اختیار نہیں ہے، ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے 10 اگست کے حکم نامہ کو معطل کرے۔ فاضل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کو کیسے توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار نہیں ہے، قانون بتائیں۔ فاضل جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ 25 ستمبر سے پہلے اس کیس کا فیصلہ دیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ دریں اثنا  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل کھیلا جانے والا آزادی کپ کا تیسرا اور آخری میچ قذافی سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان بطور سیاستدان نہیں بلکہ بطور ایک سابق کرکٹر میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم جائیں گے جب کہ پارٹی کے سینئر رہنما بھی ہمراہ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…