اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت پاکستان کے مقبول ترین فرد سمجھے جاتے ہیں، ان کے حالات زندگی سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 11نومبر کو 1960کو پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے۔آپ نے 1978میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور 24اکتوبر1980کو 16بلوچ رجمنٹ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں شمولیت اختیار کی۔
آپ کا قد چھ فٹ ایک انچ ہے اور آرمی جرنیلوں میں دراز قد سمجھے جاتے ہیں۔آرمی چیف کے عہدے تک پہنچتے آپ کی عمر 57برس تھی۔ آپ کا ذاتی گھر پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں واقع ہے۔اس وقت آپ کی پاک فوج میں تنخواہ ایک لاکھ 40ہزار علاوہ دیگر مراعات ہے۔آپ کینیڈین کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کینیڈا سے گریجویٹ ہیںجبکہ پوسٹ گریجویشن آپ نے نیول سکول این مونیٹوری کیلفورنیا امریکہ سے کی، آپ کے دو بیٹے ہیں۔