ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

مریم نواز نے اپنی تقریر میں پاکستان مخالف نعرے لگوا دیئے؟ تقریر کے دوران کارکنوں سے کیا کہتی رہیں؟

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی صابر شاکر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا ابھی تک وہی پروگرام ہے کہ وہ فوج سے ٹکرائیں گے، عدلیہ سے ٹکرائیں گے اور اداروں سے ٹکرائو کریں گے، یہ پروگرام آج کل انہوں نے ہولڈ کرکے رکھا ہوا ہے۔

(ن) لیگ چاہتی ہے کہ این اے 120 کا الیکشن ہو جائے تو پھر وہ جارحانہ پالیسی پر آ جائیں گے، صابر شاکر نے کہا کہ کل مریم نواز نے اپنی تقریر میں ایسے نعرے لگوائے تھے جس پر نہ تو اپوزیشن میں سے کوئی بولا اور نہ ہی کسی نے اس کا نوٹس لیا، مریم نواز نے پاکستان کے بارے میں نعرے لگوائے کہ کیا آپ کو ایسا پاکستان منظور ہے ؟ جس کے جواب میں لیگی کارکنان نے کہا کہ انہیں ایسا پاکستان منظور نہیں، اس بات پر سب خاموش ہیں اور کسی نے اس پر آواز نہیں اٹھائی، اگر یہی کام کوئی اور جماعت، ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی وغیرہ کرتی تو اس پر ادھم مچا ہوا ہوتا ۔ قبل ازیں مریم نواز کا نون لیگ اقلیتی ونگ کے کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں ڈبے کھلے تو شیر ہی نکلے گا۔ مریم نواز نے نواز شریف کے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کا دعویٰ بھی کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو سازشوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ مریم نواز نے ملک میں کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ نواز شریف کو دیتے ہوئے کہا کہ 2013ء میں کھیل کے میدان ویران پڑے تھے، نواز شریف کی 4 سالہ محنت کے بعد کھیلوں کے میدان آباد ہو گئے۔ انہوں نے نام لئے بغیر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن میں شادیاں بھگتا رہے ہیں جبکہ پشاور میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…