منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

’’آپ جہاں چاہیں، میچ کروائیں‘‘ باقی ہم دیکھ لیں گے۔۔پاک فوج نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دبنگ پیغام بھجوا دیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جس شہر میں میچ کرانا چاہے پاک فوج مکمل سیکیورٹی دے گی.

ڈی جی آئی ایس پی آر قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیگر شہروں میں بین الااقوامی میچز منعقد کرانے کا کہا ہے.میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پی سی بی جہاں میچ کرائے فوج سیکیورٹی دینے کے لیے تیار ہیں ہے، فاٹا میں بھی اسٹیڈیم ہے وہاں بھی میچ کرا سکتے ہیں.انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور پاکستانی کھیلوں سے بالعموم اور کرکٹ سے بالخصوص پیار رکھتے ہیں.خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفوربھی آج پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہیں.یاد رہے مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم کو لے جانے والی بس پر لاہور ہی میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جس میں ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث تمام کھلاڑی محفوظ رہے تھے تاہم تین کھلاڑی معمولی زخمی ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…