پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

مریم نواز کو بچہ اور غیر سیاسی کہنے والے چوہدری نثار گزشتہ سال خفیہ ملاقات میں ان سے کیا باتیں کرتے رہے؟پرویز رشید سب سامنے لے آئے

datetime 12  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری نثار علی خان نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں مریم نواز کو بچہ اور غیر سیاسی قرار دیا ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کے معروف و سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی

مریم نواز جو اس وقت حلقہ این اے 120میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نوازکی انتخابی مہم چلا رہی ہیں کو غیر سیاسی کہنے والے سابق وزیر داخلہ کی گزشتہ سال مریم نواز کے ساتھ ایک طویل گفت و شنید ہوئی تھی جس کے بعد چوہدرینثار نے انہیں بتایا تھا کہ اب ان کا دل صاف ہو چکا ہے ۔ حامد میر نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے مریم نواز کو غیر سیاسی کہنے کے پیچھے بیگم کلثوم نواز اور چوہدری نثار علی خان کے مابین دیرینہ رنجش ہے۔ان کا اصل ایشو مریم نواز نہیں بلکہ نواز شریف ہیں۔مد میر نے بتایا کہ چوہدری نثار علی کو شکوہ تھا کہ ان سے مشاورت نہیں کی جاتی پھر ان رنجشوں کو دور کرنے میں طلال چوہدری اور مریم اورنگزیب نے اہم کردار ادا کیا کیونکہ ان دونوں کے مریم نواز اور چوہدری نثار کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔حامد میر نے کہا کہ ان رنجشوں کو دور کرنے میں پرویز رشید نے بھی کافی اہم کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے انکشاف کیا کہ پرویز رشید نے انہیں بذات خود بتایا کہ انہوں نے مریم نواز اور سابق وفاقی وزیر داخلہ نثار علی خان کے درمیان ملاقات کا بندوبست کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…