جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’اب کیا ہو گا‘‘مریم نواز نے ججوں بارے ایسی بات کہہ دی کہ لیگی رہنما ئوں نے بھی انگلیاں دانتوں تلے دبا لیں

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس کے منصف خود ہی مدعی بن گئے، 17ستمبر کو عوام کی جے آئی ٹی لگے گی جس کے مدعی عوام ہونگے اور منصف بھی اور اس عدالت کا فیصلہ سب کو ماننا ہو گا، مریم نواز کا ورکرز کنونشن سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف مقدمہ پانامہ پر چلا اور فیصلہ اقامہ پر دیا گیا ۔ پانامہ کیس کے منصف خود ہی مدعی بن گئے لیکن اب 17ستمبر کوعوام کی جے آئی ٹی لگے گی اس میں مدعی بھی عوام ہوں گے اور منصف بھی خلق خدا کے فیصلے کا وقت آچکا ہےاور عوامی عدالت کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا۔ جس طرح مخالفین کے جلسوں کی کرسیاں خالی تھیں اسی طرح 17 ستمبر کو بیلٹ باکس بھی خالی نکلیں گےاور اپنے ووٹ سے سازشی سیاستدانوں کو سبق سکھائیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کی خواتین سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتی تھیں لیکن انہوں نے یہ روایت بدل دی ہے۔انہوںنے کہا کہ 1999 میں جب ن لیگ کی حکومت کا تختہ الٹایا گیا تو اس وقت میری والدہ کلثوم نواز نے پارٹی کی کمان سنبھالی اور ایک آمر کو تب للکارا جب سب گھروں میں چھپے بیٹھےتھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…