منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

(ن) لیگی وزیرایک تقریب میں مریم نواز کے پیچھے بیٹھ کر کیا حرکت کر دی؟مریم نواز کا کیا رد عمل تھا؟

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 120کے انتخابی معرکے کی مہم زور و شور سے جاری ہے اور مریم نواز اس سلسلے میں لاہور شہر میں خوب رنگ جمائے ہوئے ہیں۔اسی سلسلے میں ہونے والے ایک جلسے میں پنجاب کے پرائمری ہیلتھ کیئر کے وزیر خواجہ عمران نذیر کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گئے۔

خواجہ عمران نذیر نے مریم نواز کی تقریر کے دوران ان کے عقب میں بالکل قریب بیٹھ کر اتنی زور سے تالیاں بجائیں کہ مریم نواز کے کانوں کے پردے پھٹنے لگے جس پر مریم نواز ناگورای کا ظہار کرتے ہوئے طرح طرح کے منہ بناتی رہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز جب بھی کوئی جملہ پورا کرتیں تو وزیر پرائمری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو جاتے اور اتنے زور سے تالیاں بجاتے کہ مریم نواز شدید ناگواری کا اظہار کرتی رہیں۔ لاہورکے الحمراء ہال میں مریم نواز کا حریفوں پر گرجتے ہوئے کہنا تھا کہ نااہلی کے بعد جتنی محبت نواز شریف کو ملی زندگی میں نہیں دیکھی مقدمہ پانامہ پہ چلا فیصلہ اقامہ پہ آیا، عوام کی عدالت جو فیصلہ دے گی وہ ہرکسی کو ماننا پڑے گا۔ رہنماء مسلم لیگ نواز مریم نواز نے کہا کہ این اے 120 کی مہم میں احساس ہوا کہ ہر کوئی وکیل بن کر نواز شریف کا مقدمہ لڑ رہا ہے،عوام نے بتایا کہ نواز شریف کے ساتھ ذیادتی منظور نہیں۔مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین پر بھی کڑی تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جلسے کی خالی کرسیاں ناکامی کی داستان سنا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مہروں کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی ہوگی ، جلسے میں جس طرح کرسیاں خالی تھیں بیلٹ باکس بھی خالی نکلیں گے، مریم نواز کاکہنا تھا کہ نواز شریف کے کروڑوں ووٹرز کو نااہل کرو پھرشاید کچھ بن جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…