منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

این اے 120کی 70فیصد عوام پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مطمعن، سروے رپورٹ ، این اے ۱۲۰ میں مسلم لیگ(ن) کی فتح کے روشن امکانات، حکومت پنجاب کی اعلیٰ کارکردگی کا ثمر‎

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پلس کنسلٹنٹ کی NA120کی ڈور ٹو ڈور تہلکہ خیز سروے رپورٹ پبلک کر دی گئی ہے جس میں مجموعی طور پر62فیصدعوام نے مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا ہے جبکہ حریف جماعت تحریک انصاف کے حق میں صرف 23فیصد عوامی رائے سامنے آئی ہے۔جبکہ پی پی پی کیلئے2فیصد ،جماعت اسلامی کیلئے 2فیصد عوام نے اپنا ووٹ دینے کا اظہار کیا ہے۔ 9فیصد وہ عوام ہے جنہوں نے تاحال فیصلہ نہیں کیا جبکہ 1فیصد نے ووٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلینے کا بتایا ہے۔

یاد رہے کہ پلس کنسلنٹ کے 2002اور 2013میں NA120 میں کئے گئے سروے رپورٹ کی الیکشن نتائج سے واضح مماثلت نظر آئی تھی۔اِس لئے عوامی حلقے میں اِس سروے رپورٹ کو کافی اہمیت دی جارہی ہے اِس سروے رپورٹ کی باقی تفصیلات کے مطابق صوبائی حلقوں میں عوامی رائے کا تناسب بالترتیب کچھ یوں ہے ، پی پی 140میں مسلم لیگ (ن)59فیصد کیساتھ سب سے آگے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کیلئے 28فیصد ، پی پی پی کیلئے 2فیصد ،جماعت اسلامی کیلئے 1فیصد عوام نے ووٹنگ کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ اِس کے علاوہ 6فیصد فیصلہ کرنے سے قاصر رہی ہے اور 1فیصد نے ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا۔اور پی پی 139میں بھی مسلم لیگ (ن)64فیصد کیساتھ سب سے آگے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کیلئے 19فیصد ، پی پی پی کیلئے 1فیصد ،جماعت اسلامی کیلئے 2فیصد عوام نے ووٹنگ کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ اِس کے علاوہ 11فیصد فیصلہ کرنے سے قاصر رہی ہے اور 2فیصد نے ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ آپکے خیال میں کونسی پارٹی جیتے گی؟ جواباً 69فیصد مسلم لیگ(ن)،22فیصد پی ٹی آئی، 1فیصد پی پی پی کے حق میں عوامی رائے کا اظہار کیا گیا ہے اور7فیصد کا کہنا ہے کہ ’’علم نہیں‘‘۔34فیصد عوام اِس لئے مسلم لیگ کو ووٹ دینے کی خواہشمند ہے کہ اِس جماعت نے’ملک کیلئے اچھے کام کئے‘‘ اور’’ملک میں ترقیاتی کام کرواتے ہیں‘‘

جبکہ 29فیصد عوام اِس لئے پی ٹی آئی کے حق میں ہے کہ یہ ’’نئی جماعت کو آزمانا چاہتے ہیں‘‘ اور ’’تبدیلی کی وجہ سے‘‘ فیصلہ کن سوال کہ آپ کن امیدوار کو ووٹ دینا پسند کریں گے؟ 64فیصد عوام بیگم کلثوم نواز،25فیصد ڈاکٹر یاسمین راشد، 1فیصد فیصل میر،2فیصد ضیاء الدین انصاری کے حق میں اپنے ووٹ دینے کا عندیہ دیا جبکہ 8فیصد عوام نے ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

عوامی رائے کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے 69فیصد جیتنے کا امکانات روشن ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد23فیصد کے دوسرے نمبر پر اور فیصل میر1فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…