ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کے لاہور جلسے میں کتنے لوگ تھے؟مریم نواز نے ’’کھلاڑیوں‘‘ کوچیلنج کردیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے کو مانا لیکن عوام نے غلط فیصلے کوماننے سے انکار کر دیا ہے ، عوام کی عدالت سے اب جو فیصلہ آیا ہے وہ ہر کسی کو ماننا پڑے گا ، پانامہ کیس میں جو منصف تھے وہ مدعی بن گئے لیکن جی ٹی روڈ کی ریلی میں مدعی عوام تھے اب منصف بھی عوام ہوں گے ،

خدا کی شان دیکھیں نا اہلی کا فیصلہ نوا ز شریف کے خلاف آیا لیکن چھٹی سازشی سیاست کرنے والوں کی ہو گی،جس طرح جلسے میں کرسیاں خالی تھیں اسی طرح 17ستمبر کو ان کے بیلٹ بکس بھی خالی ہوں گے اور ہر بیلٹ بکس میں سے صرف شیر نکلے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال میں (ن ) لیگ پروفیشنل ونگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ، وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ،رکن قومی شائستہ پرویز ملک، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئر پرسن صباء صادق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مریم نوا ز نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ (ن) لیگ ملک کے کونے کونے میں پھل پھول رہی ہے اور یہ پاکستان ،میرے لئے اور آپ کے قائد نواز شریف کیلئے فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک لڑکی کو خود کو منوانے کیلئے ایک بھائی سے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔ ہمارے خاندان میں خواتین باہر نہیں نکلتیں لیکن میں نے اس روایت کوبدلا ہے ۔ جب 1999ء میں جمہوری حکومت پر شب خون مارا گیا تو اس وقت میری والدہ گھریلو خاتون ہونے کے باوجود باہر نکلیں اور جماعت کی کمان سنبھالی ۔ انہوں نے آمر کے خلاف تنہا جدوجہد کی اور اس وقت میں ان کے ساتھ تھی ۔ انہوں نے اس وقت ایک ڈکٹیٹر کو للکارا جب سب گھروں میں چھپے بیٹھے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ آپ کی فورس کی پورے پنجاب میں ایک لاکھ سے زیادہ تعداد ہے اور مجھے سرپرستی کرنے کاکہا گیا ہے ،

میں ضرور آپ سے رابطہ رکھوں گی ۔ لیکن میں پوچھتی ہوں کیا یہ ہنر مند ہاتھ نواز شریف کا ہاتھ بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے وووٹ کی طاقت ، آپ کی حق حکمرانی ، عوام کے حق حکمرانی کی جنگ شروع کی ہے آپ بہنیں بیٹیاں اس سیاسی جدوجہد میں ہر اول دستے میں شامل ہو جاؤ ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور ریلی میں لوگ تپتی دوپہروں میں دیوانہ وار باہر نکلے اور جہاں نظر دوڑائی ہر طرف نواز شریف ہی تھا،

اسی طرح میں ہر روز120میں نکلتی ہوں خواتین کی بڑی تعداد میرے ساتھ ہوتی ہے تو میں کہتی ہوں کہ پہلے نواز شریف ہی نواز شریف اور اب مریم ہی مریم نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف سے ہونے والی زیادتی کی نظر ثانی اپیل لائی ہوں جیسے جیسے دن گزرتے جارہے ہیں ہم آگے بڑھ رہے ہیں عوام کا نواز شریف سے محبتوں ،عقیدتوں کا سمندر بڑھتا جارہا ہے ،میں دیکھ رہی ہوں کہ نواز شریف کا ہر چاہنے والا محبت کرنے والا ،والیاں آج نواز شریف کاہر ووٹر ان کا وکیل بن کر مقدمہ لڑ رہا ہے ۔

لوگوں نے بتا دیا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ہونے والا ظلم او رزیادتی منظور نہیں ہے ۔ آپ کو پتہ ہے نواز شریف کے خلاف کیا فیصلہ آیا ؟مقدمہ پانامہ پر چلا اور فیصلہ اقامہ پر آیا ،اس بات پر نا اہل کیا گیا کہ چھوٹے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے فیصلے کومانا لیکن اب خلق خدا کے فیصلے کا وقت آ گیا ہے ،

نواز شریف نے تو فیصلہ مانا ہے لیکن عوام نے غلط فیصلے کو نہیں ماننے سے انکار کردیا ہے ، خلق خدا ، عوام کی عدالت اب جو فیصلہ دے گی وہ ہر کسی کو ماننا پڑے گا ۔ اللہ تعالیٰ کی شان دیکھیں نا اہلی کا فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا لیکن چھٹی سازشیوں کی ہو گئی ہے ، تھوڑے دن پہلے لاہور میں جلسے کی کرسیاں خالی تھیں جو کسی کی ناکامی کی داستان سنا رہی تھیں ،

لاہور کے ناکام جلسے کی تصویریریں او رکرسیاں یہ بات بتا رہی تھیں کہ سازشیوں اور مہروں کی سیاست کرنے والوں کا مستقبل تاریک ہے۔ جس طرح جلسے میں کرسیاں خالی تھیں اسی طرح 17ستمبر کو ان کے بیلٹ بکس بھی خالی ہوں گے اور ہر بیلٹ بکس میں سے صرف شیر نکلے گا،اس روز صرف شیر بولے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے اگلے روز 18ستمبر کی صبح سازشیوں ،

مہروں کی سیاست کرنے والون کو پوچھنا عوام کی عدالت نے نا اہلی کا فیصلہ غلط ثابت کر دیا اب تم اپنی نا اہلی کا اعتراف کرو گے ،معافی مانگو گئے ۔ نہیں تو اب مقدمہ دائر کرو اور کروڑوں ووٹروں کو نا اہل کرو لیکن اب نواز شریف کو کوئی روکنے والانہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں جو منصف تھے وہ خود مدعی بن گئے ۔آج عوام کی جے آئی ٹی میں کھڑی ، جی ٹی روڈ پر عوام کی جے آئی ٹی لگے ،جی ٹی روڈ پر مدعی عوام تھے اور اب منصف بھی عوام ہی ہوں گے ، عوامی عدالت کا فیصلہ ماننا پڑے گا ۔

ایسا نہیں ہو سکتا کہ کروڑوں ووٹوں سے منتخب ہونے والا وزیر عظم ایک اقامہ کی مار ہو ۔ کیا آپ کو ایسا پاکستان منظور ہے ، نوا زشریف کی نا اہلی منظور ہے ؟۔ وعدہ کرو جو تاریخ رقم ہونے جارہی ہے اس کا حصہ بنو گے ، گلی گلی ووٹ کی حاکمیت کی جنگ لڑو گے ، نواز شریف کا ساتھ دو گے ،اپنے حق حاکمیت ،ترقی کے سفر میں نواز شریف کا ساتھ دو گے ، سازشی سیاستدانوں کو سبق سکھاؤ گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…