جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے خود جاکر اہم سیاسی جماعت کو منالیا،این اے 120 میں پوزیشن مضبوط ہوگئی

datetime 8  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احمد اقبال رضوی سے صوبائی سیکرٹریٹ شادمان میں ملاقات کی جس میں این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین نے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی بھرپور حمایت اور انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ۔

دونوں جماعتوں نے مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھنے اور 2018ء کے عام انتخابات میں بھی مل کر چلنے پر اتفاق کیا ہے ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی امیدوار کی حمایت کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے شکر گزار ہیں۔ این اے 120میں ہونے والا ضمنی انتخاب عام انتخاب نہیں ۔ عدلیہ نے کرپشن کے معاملے پر بڑا فیصلہ دیا ہے۔ حکمرانوں کواربوں روپے کی جائیدادوں کی خریداری کے ذرائع ثابت کرنے کیلئے پورا موقع دیا گیا لیکن وہ اپنے جائز ذرائع ثابت نہیں کر سکے ۔ عدالتی فیصلے کے بعد یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ این اے 120کا ضمنی انتخاب ریفرنڈم ہے ۔ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں دو نظریے کا مقابلہ ہے جس میں ایک طرف چور اور ڈاکو ہیں اور ان کا یہ کہنا ہے کہ انہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا جبکہ دوسری طرف عدلیہ کا کرپشن کرنے والوں کے خلاف فیصلہ اور ملک کا مستقبل ہے ۔ آغا احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف بہت زیادہ جدو جہد کی ہے جو کہ قابل تعریف ہے ۔مجلس وحدت مسلمین نہ صرف ڈاکٹر یاسمین راشد کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے بلکہ انتخابی مہم بھی شریک ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…