کولمبو( این این آئی)کرکٹ سری لنکا نے پاکستان سے متحدہ عرب امارات میں سیریز کے شیڈول کی منظوری دیدی۔ 28 ستمبرسے 29 اکتوبر تک دونوں ٹیمیں دوٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گی، 29 اکتوبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ سری لنکا نے یواے ای میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کی منظوری دیدی ہے،
جس کے مطابق 6 سے 9 اکتوبر تک پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ فلڈ لائٹس میں ڈے نائٹ کھیلا جائے گا۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کرچکاہے۔ ایس ایل سی نے 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلنے کی بھی منظوری دی۔شیڈول کے مطابق 28 ستمبر سے ابوظہبی پاکستان سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ کا میزبان ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پنک بال سے مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔ 13 اکتوبر کو پہلا ون ڈے دبئی ہی میں ہوگا۔16اور 18 اکتوبر کو دوسرے اور تیسرے ایک روزہ میچز کا میزبان ابوظہبی ہوگا جبکہ 20 اور 23 اکتوبر کو آخری دو ون ڈے شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔26اور 27 اکتوبر کو ابتدائی دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کا میزبان دبئی ہوگا۔ جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 9 سال بعد سری لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلے گی۔ کرکٹ سری لنکا نے پاکستان سے متحدہ عرب امارات میں سیریز کے شیڈول کی منظوری دیدی۔ 28 ستمبرسے 29 اکتوبر تک دونوں ٹیمیں دوٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گی، 29 اکتوبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔