جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام روکنے کیلئے عمران خان نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ برمی مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی غیر فعالیت شرمناک ہے۔ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زاراوراقوام متحدہ کے کردار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے اور اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

اقوام متحدہ اس مقصد کو پورا کرے جس کے لئے اس کا قیام عمل میں لایا گیا، وقت آن پہنچا ہے کہ اقوام متحدہ اپنے وجود کا احساس دلائے، تاہم اقوام متحدہ کو فرائض کی انجام دہی میں ذلت آمیز ناکامی کا سامنا ہے۔ روانڈا قتل عام کے بعد امید تھی کہ اقوام متحدہ بلاتفریق ذمہ داریوں کا احساس کریگا لیکن برمی مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی غیر فعالیت شرمناک ہے، یہ وقت ہے کہ اقوام متحدہ یا تو واضح مدد کرے یا پھر اپنے منشور سے ہمیشہ کے لیے لاتعلق ہو جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…