اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایسے حاجی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے گو نواز گو اور گو زرداری گو کے نعرے بھی لگا رہا ہے، اس شخص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین نے اس شخص کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عجب بات ہے کہ لوگ حج جیسی
عظیم سعادت میں بھی سیاست کو گھیسٹ کر لے آئے ہیں،کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب ہمیں اس طرح کی حرکتوں کی اجازت نہیں دیتا اس لئے اللہ کے گھر میں جا کر ملک اور قوم کےلئے دعا کرنی چاہئے ناکہ ایسی حرکتیں کرنی چاہئیں جس سے انسان لوگوں کی نظروں میں گر جائے۔