اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے قانون کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے اپنی لڑائی کو انجام تک پہنچانے کے لئے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ذوالفقار بھٹہ کی مدد حاصل کر لی۔ عائشہ گلالئی نے اپنے وکیل سے الیکشن کمیشن اور دیگر معاملات سے متعلق بات چیت کی جس بناء پر وہ مستقبل کی حکمت عملی ترتیب دیں گی۔