ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

’’میں پی ٹی آئی کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گی‘‘ عائشہ گلالئی کا سب سے بڑا یو ٹرن ، کیا اعلان کر دیا؟

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کی جھوٹ اور مکاری کی سیاست اب نہیں چلے گی،عوام این اے 120 میں ایک بدکردار شخص کے جلسے میں نہ جائیں ،جب خیبر پختونخواہ میں ڈینگی سے مریض تڑپ رہے تھے،

عمران شمال علاقوں کی سیر کررہا تھا، پی ٹی آئی میں ورکز کی محنت ،مشقت اور خون پسینہ شامل ہے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نیکہا کہ تحریک انصاف میں خواتین اور کارکنوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ کسی کو یہ حق نہیں کہ ہمیں پارٹی سے نکالے۔ایک بدکردار شخص پارٹی کا لیڈر نہیں ہوسکتا۔عوام این اے 120میں ایک بدکردار شخص کے جلسے میں نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی کی مکاری اور جھوٹ کی سیاست اب نہیں چلے گی۔پی ٹی آئی کو بنانے میں ورکرز کی محنت ، مشقت اور خون پسینہ شامل ہے۔میں پی ٹی آئی میں ہوں اور رہوں گی۔خیبر پختونخواہ میں ڈینگی کی وباء آئی تو عملہ ہسپتالوں سے غائب ہوگیا۔ ڈینگی کے مریض تڑپ رہے تھے۔ عمران خان شمال کی سیر کررہا تھا۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران ڈینگی کے ڈر سے مریضوں کی عیادت کیلئے ہسپتال نہیں گئے۔ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ اور ان کے ساتھی کرپٹ ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…