جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عام انتخابات دوہزار اٹھارہ میں ہونگے یا نہیں؟نواز شریف کو پتہ نہیں اس نے کس کو وزیر اعظم بنادیا ،وہ کیا کرنیوالا ہے؟شیخ رشید کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 6  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے دعوی کیا ہے کہ رواں سال 30 دسمبر تک واضح ہوجائے گا کہ عام انتخابات دوہزار اٹھارہ میں ہونگے کہ نہیں کیونکہ وہ بہت سی چیزوں کو تبدیل ہوتا ہو ا دیکھ رہے ہیں ،شریف خاندان کا سیاسی مستقبل ختم ہو رہا ہے۔نواز شریف کو پتہ نہیں ہے کہ اس نے کس کو وزیر اعظم بنادیا ہے آنے والے دنوں میں وہ واقعی وزیر اعظم بن کر دکھائے گا

مگر میں ایل این جی کیس میں پھر بھی اس کے پیچھے ہوں عمران خان کے ہر طرح ساتھ ہوں مگر اپنی پارٹی تحریک انصاف میں ضم کرنے کا نہیں سوچا۔میرے پاس صرف ایک گولی والا پستول ہے اور میرا نشانہ خطا بھی نہیں گیا۔آن لائن سے خصوصی گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تیس دسمبر تک بہت سی چیزیں واضح ہوجائیں گی اور پتہ چل جائے گا کہ عام انتخابات دوہزار اٹھارہ میں ہونگے کہ نہیں ،انھیں ڈر ہے کہ شریف خاندان کوئی اور بلنڈر نہ کردے کیونکہ نواز شریف اب بھی کھلی لڑائی کے موڈ میں نظر آرہے ہیں انہوں نے اب بھی سبق نہیں سیکھا ،وہ سمجھتے تھے کہ وہ سب کچھ ہیں مگر دیکھ لیں کہ پاناما سے شروع ہونے والا کیس ایک اقاما پر ختم ہوگیا کیونکہ چیزیں کھلتی چلی گئیں مگر میرا تو معاملہ ہی 62 اور 63 تھا میں نے اپنا سارا کیس اس ایک نقطے پر لڑا او میں کامیاب ہوگیا اس لئے میں ایک گولی والا پستول رکھتا ہوں مجھے چھ گولیوں کی ضرورت ہی نہیں پڑی اور دیکھ لیں کہ میرا نشانہ خطا نہیں گیا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے معاملے پر پیپلز پارٹی عدالت جانے کو تیار ہی نہیں تھی انہوں نے شرط رکھی تھی کہ عمران خان آصف زرداری کو فون کرے مگر میں نے ان کی یہ شرط نہیں مانی اور میں شکر گزار ہوں تحریک انصاف کا کہ انہوں نے میری لاج رکھی اور سپریم کورٹ چلے گئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قانونی ٹیم نے ہی انھیں مروا دیا جو آخری وقت تک کہتے رہے کہ کچھ نہیں ہوگا

ایسے وکلاء4 کے خلاف تو نوازشریف کو کاروائی کرنی چاہیے مگر آپ دیکھ لیں کہ عدالتی فیصلے کے بعدبھی نواز شریف فوج اور عدلیہ کو للکار رہے ہیں وہ محاذرائی پر تلے ہوئے ہیں اور اس صورت حال میں حالات اچھے نظر نہیں آرہے معاملات کسی بھی طرف پلٹا کھا سکتے ہیں ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو میں پرانا جانتا ہوں

نواز شریف نے اسے اپنا بندہ سمجھ کر وزیر اعظم بنایا ہے مگر دیکھ لینا کہ وہ واقعی وزیر اعظم بنے گا اور نواز شریف کو لگ پتہ جائے گا کیونکہ شاہد خاقان عباسی کی اپنی کارکردگی اب تک اچھی رہی ہے وہ اپنا کام کر رہا ہے اور کسی دوسرے کے کام میں دخل نہیں دے رہا ہاں البتہ میں ایل این جی کیس میں اس کے خلاف الیکشن کمیشن گیا ہوں یہ دو سوارب روپے کا معاملہ ہے اس میں شفافیت نہیں ہے اور میں اسے بھی نا اہل کروانے کے لئے لڑوں گا

ایک پیٹیشن سپریم کورٹ میں بھی دائر کی ہے اور یہ کیس میں خود لڑوں گا کیونکہ وکیل بہت پیسے مانگتے ہیں جو میرے پاس نہیں ہیں ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے حلقہ 55 اور 56 سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ تحریک انصاف سے مشاورت سے کیا اور وہ مجھے بھرپور سپورٹ کریں گے اور میں ایک اور حلقے سے بھی الیکشن لڑنے کا سوچ رہا ہوں تاکہ شہباز شریف کو پتہ چل سکے کہ یہ بھی ہو سکتا ہے لہذا وہ تیار رہیں کہ میں ان کو سرپرائز بھی دے سکتا ہوں

ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کے لئے عمران خان نے کئی بار کہا مگر ابھی اس کا فیصلہ نہین کیا البتہ عمران خان سے دوستی پکی ہے اور ہر موقع پر ان کا ساتھ دوں گا مجھے تو بغیر پوچھے انہوں نے وزیر اعظم نامزد کرد یا اس پر میں ان کا مشکور ہوں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے پوری قوم کو امید ہے وہ غریب بارے سوچتا ہے اور غریب کے مسائل حل کرنا بہت ضروری ہیں

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…