راولپنڈی (این این آئی)مسلم لیگی راہنماء و سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی جانب سے منجمد اکاؤنٹس کی بحالی اور پراپرٹی ڈی سیل کرنے کی پٹیشن کی سماعت19ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔مقدمے کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژنل بینچ نے کی ۔بینچ جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل تھا ۔دوران سماعت فاضل عدالت کو اے این ایف کے پراسیکیوٹر توقیر احمد نے بتایاکہ ایفی ڈرین کیمیکل کوٹہ کیس کی سماعت انسداد منشیات کی عدالت میں زیر سماعت ہے
جس کی15ستمبر کی آئندہ سماعت مقرر ہے ۔واضح رہے کہ قبل ازیں گذشتہ سماعت پر جسٹس عبادالرحمن لودھی اور جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف ،انچارج پولیس اسٹیشن اے این ایف ،تین نجی بنکوں (حبیب بنک ،میزان بنک ،الائیڈ بنک ) کی انتظامیہ کو آئندہ پیشی پر طلب کیا تھا ۔