اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔ عائشہ گلالئی کے خلاف پی ٹی آئی کے ریفرنس اور بلال یاسین کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت بھی 7 ستمبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف ممنوعہ فنڈننگ کیس میں عمران خان کو توہین عدالت پر شوکاز نوٹس جاری کیا جا چکا ہے
ٗ الیکشن کمیشن توہین عدالت کے معاملے پر جمعرات کو سماعت کرے گا۔تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کے خلاف بھی ریفرنس پر سماعت 7 ستمبر کو ہوگی۔ عمران خان نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کرایا تھا۔مسلم لیگ (ن )کے صوبائی وزیر بلال یاسین کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت جمعرات کو ہوگی۔ بلال یاسین کے پیش نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کی نااہلی کا شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔