پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

حلقہ 120 کے ضمنی الیکشن ،تحریک انصاف کو بڑی حمایت مل گئی

datetime 6  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سنی اتحاد کونسل نے حلقہ 120 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ سنی اتحاد کونسل 8 ستمبر کو تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے جلسے میں بھی بھرپور شرکت کرے گی۔ اس بات کا اعلان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کی سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے ساتھ ملاقات میں کیا گیا۔

اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ 17 ستمبر ن کی شکست اور جنون کی فتح کا دن ثابت ہو گا۔ الیکشن کمیشن لاہور کے الیکشن میں سرکاری وسائل و ذرائع کے استعمال کا نوٹس لے۔ کرپشن کے خلاف عمران خان کے جہاد نے سیاسی دھاروں کا رخ تبدیل کر دیا ہے۔ ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کی حمایت سے پی ٹی آئی کے کارکنان کو ولولہ تازہ ملا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف سنی اتحاد کونسل کی جدوجہد تاریخ کا روشن باب ہے۔ تخت لاہور کے حقیقی وارث داتا گنج بخش ہیں۔ داتا کی نگری کے باسی 17 ستمبر کو سانحہ داتا دربار کے مجرموں کے سرپرستوں سے بدلہ لیں گے۔ شریف خاندان سیاست میں کرپشن کا بانی ہے۔ لاہور کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ن لیگ لاہور کا انتخابی معرکہ دھن دھونس اور دھاندلی سے جیتنا چاہتی ہے۔ ملاقات کے دوران سنی اتحاد کونسل کے راہنما سید جواد الحسن کاظمی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، پیر طارق ولی چشتی، معین الحق، میاں فہیم اختر، راؤ حسیب احمد اور دوسرے راہنما بھی موجود تھے۔ سنی اتحاد کونسل نے حلقہ 120 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ سنی اتحاد کونسل 8 ستمبر کو تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے جلسے میں بھی بھرپور شرکت کرے گی۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…