اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان چاہ کر بھی روہنگیا مسلمانوں کی مدد نہیں کر سکتا، کراچی میں 80کی دہائی میں روہنگیا مسلمانوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے زائد ، میانمار کی حکومت کو چین سپورٹ کر رہا ہے اور وہ مسلم اکثریتی ریاست رکھائن میں ون بیلٹ ون روڈ
منصوبےکا آغاز کر چکا ہے، میانمار کی حکومت چین اور پوری دنیا کے سامنے رکھائن کے روہنگیا مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دیکر ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو ان سے خطرہ قرار دیکر قتل عام کر رہی ہے، سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان چاہ کر بھی روہنگیا مسلمانوں کی مدد نہیں کر سکتا کیونکہ میانمار کی حکومت کو چین کی سپورٹ حاصل ہے اور چین میانمار کی حکومت کو اس لئے سپورٹ کر رہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی اکثریتی ریاست رکھائن میں چین کا عظیم الشان منصوبہ ون بیلٹ ون روڈ بننے جا رہا ہے اور اسی کو بنیاد بنا کر میانمار کی حکومت اور فوج وہاں کے مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دیکر اس کی آڑ میں اپنی اسلام دشمنی نکال رہی ہے اور چین اور دنیا کو یہ باور کروا رہی ہے کہ مسلمانوں کو علاقہ بدر یا ختم کئے بغیر ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ نہیں بنایا جا سکتا۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!