جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’انصاف کے دعویدار علیم خان کا اصل چہرہ منظر عام پر‘‘ ذاتی ملازم کی عید سے ایک روز قبل تنخواہ کیوں روک لی؟

datetime 6  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دست راست علیم خان کے ذاتی ملازم کے بیٹے کا والد کی تنخواہ نہ ملنے پر وڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے قریبی ساتھی اور مرکزی رہنما تحریک انصاف علیم خان کے

مبینہ ذاتی ملازم کے بیٹے کا وڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ وڈیو پیغام میں علیم خان کے مبینہ ذاتی ملازم کے بیٹے کا کہنا ہے کہ’’السلام علیکم ! عمران خان صاحب ، میں حمزہ جاوید آپ کے ورکر جاوید نذر کا بیٹا ہوں، میرے پاپا علیم خان انکل کے ذاتی میڈیا کا ورک کرتے ہیں، عمران خان صاحب علیم خان انکل نے عید سے صرف ایک دن پہلے میرے پاپا کی تنخواہ بغیر کسی وجہ کے روک دی ہے۔ بار بار ریکویسٹ کرنے پر بھی تنخواہ نہیں دے رہے، جس کی وجہ سے میں اور میںرے بہن بھائی عید نہیں منا سکتے، عمران خان صاحب! رزق اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں اور کوشش انسان کے ہاتھ میں ہوتی ہے، میرے پاپا نے جتنا کام پی ٹی آئی اور علیم خان کیلئے کیا ہے وہ ساری دنیا کے سامنے ہے، عمران خان صاحب! میں اور میری فیملی کی عید علیم خان انکل کی وجہ سے خراب ہوئی ہے، میں حمزہ جاویداپنے پاپا کی تنخواہ علیم خان انکل کو معاف کرتا ہوں اور یہ تنخواہ ان کے بچوں کو اپنی طرف سے عید دیتا ہوں، مجھے آپ سے اور اپنے پی ٹی آئی لورز سے امید ہے کہ وہ میری فیملی کی عید خراب نہیں ہونے دیں گے۔ انشااللہ، اللہ حافظ‘‘

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…