ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

زیادتی کا جواب ،نوازشریف کیخلاف سازش،مریم نواز نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پاناما،اقامہ ،نااہلی سب ڈرامہ ،نوازشریف نشانہ ہیں ،17 ستمبر کو دنیا کو بتا دو کہ نا اہلی منظور نہیں اور ووٹ صرف نوازشریف کا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ این اے 120سے امیدوار اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں کرشن نگر ابدالی چوک میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر خواجہ عمران نذیر اور شائستہ پرویز ملک و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔مریم نواز نے کہا کہ قوم کی ماں کلثوم نواز نے آپ کو سلام بھیجا ہے ، میں اپنی بیمار ولدہ کو چھوڑ کر آپ کے پاس آئی ہوں کیا آپ اپنی بیٹی کا مان رکھو گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ کو نوازشریف کی نااہلی منظور نہیں تو پھر 17 ستمبر کو نکلواور دنیا کو بتا دو کہ قوم اس نا اہلی اور زیادتی کو نہیں مانتی ۔انہوں نے کہاکہ پاناما،اقامہ ،نااہلی سب ڈرامہ ہے نوازشریف نشانہ ہیں۔ انہوں نے ریلی کے شرکاء سے سوال کیا کہ کیا تم لوگ زیادتی کا جواب دوگے ؟کیا 17ستمبر کو لاہور بولے گا ؟۔ انہوں نے کہاکہ 17ستمبر کو لاہو رمیں صرف شیر بولے گااورعوام شیر پر مہر لگا کر بتادیں گے کہ نواز شریف ا ب بھی ان کے دلوں میں بستے ہیں ۔ قبل ازیں مریم نواز کارکنوں کی ایک بڑی ریلی کی صورت میں کرشن نگر ابدالی چوک پہنچیں جہاں مرد و خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد ان یا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر کارکن قیادت کے حق میں بھرپور نعرے لگاتے رہے ۔مریم نواز شریف کارکنوں کے جوش و جذبے کو دیکھ کر گاڑی کے اندر سے ہاتھ ہلا کر جواب دیتی رہیں۔ اس موقع پر کارکن ڈھول تھاپ پر رقص کرتے رہے اور کارکنوں کی جانب سے گھوڑا کے رقص کابھی مظاہرہ کیا گیا ۔اس مو قع پر لیگی کارکنوں کی طرف سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔جبکہ سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…