پشاور(این این آئی)خیبر ایجنسی میں پاک ۔ افغان سرحد کے قریب سے نامعلوم مسلح افراد نے 17 افراد کو اغوا کرلیا۔ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے افراد کا تعلق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل سے تھا اور وہ سرحدی علاقے میں پکنک منانے آئے تھے تاہم ان میں سے ایک شخص اغوا کاروں کے چنگل سے بچ گیا۔
واقعہ سے باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ پکنک پر جانے والے کل 18 افراد تھے جو ایک دوسرے کے دوست تھے۔خیبر ایجنسی کی پالیٹیکل انتظامیہ نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اغوا ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے رابطے میں ہے۔