نئی موٹروے کا افتتاح،بڑا اعلان کردیاگیا

5  ستمبر‬‮  2017

ایبٹ آباد (این این آئی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف10 ستمبرکو ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے منصوبہ کے افتتاح کے بعد عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے، ملک کے 20 کروڑ عوام نے محمد نواز شریف کے خلاف فیصلہ تسلیم نہیں کیا ہے، سابق وزیراعظم پر کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا ہے، وفاقی حکومت نے ہزارہ کے 3 اضلاع کو صرف بجلی کے منصوبوں کیلئے 20 ارب کا فنڈ جاری کیا،

اربوں روپے کے سوئی گیس منصوبوں پر کام جاری ہے۔ وہ منگل کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کلب ایبٹ آباد اور ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن پارٹی کے دوران صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہزارہ بالخصوص ایبٹ آباد میں ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کروائے ہیں، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں 10 ستمبر کو ڈگری کالج گراؤنڈ میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے، وزیراعظم جلسہ سے خطاب سے قبل ہزارہ موٹروے منصوبہ کا افتتاح کریں گے، ہزارہ کے تمام اضلاع کے عوام اپنے قائد محمد نواز شریف کا والہانہ استقبال کر کے مسلم لیگ (ن) سے دلی محبت کا عملی ثبوت دیں گے۔ ڈپٹی سپیکرنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں بجلی کے منصوبوں ں کیلئے 20 ارب روپے کا فنڈ جاری کیا ہے، اربوں روپے مالیت کے سوئی گیس کے منصوبوں پر کام جاری ہے، صوبائی حکومت شاہراہ ریشم کی توسیع منصوبوں میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے، حویلیاں ہسپتال کے قیام کیلئے اراضی ایکوائر کر لی گئی ہے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ صوبہ میں تبدیلی لانے کے دعوے کرنے والوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کو سوائے مایوسیوں کے کچھ نہیں دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…