مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک) راحیل شریف کے بعدسابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ بھی سعودی عرب پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھی حج کی سعادت حاصل کی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانیوالی
ان کی تصویر بہت پسند کی جا رہی ہے۔جنرل باجوہ نے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پرحج کی ادائیگی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ احرام میں ہیں، عاصم باجوہ جنرل راحیل شریف کے انتہائی قریبی ساتھی تصور کئے جاتے ہیں ۔ یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی جب حجاج کرام منیٰ کی خیمہ بستی سے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے میدانِ عرفات کی طرف روانہ ہو رہے تھے۔جنرل راحیل شریف بھی سعودی عرب میں موجود ہیں، ان کا سعودی عرب میں راحیل شریف سے کوئی رابطہ ہوا ہے یا نہیں فی الحال اس بارے میں کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔