ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایم کیو ایم بانی الطاف حسین اور ندیم نصرت کے حکم پر قتل ہونیوالے اعلیٰ افسر کے قاتل کا عدالت میں اعتراف جرم

datetime 5  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کے مقدمے میں گرفتارملزم محبوب غفران نے واردات میں ملوث ہونے کااعتراف کرلیا، مجسٹریٹ کے روبرو اعترافی بیان ریکارڈکرادیا۔ملزم نے اعترافی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت 4 افراد نے شاہد حامد کی گاڑی پر فائرنگ کی اور جس گاڑی میں ہم سوار تھے وہ میرے اپارٹمنٹ میں کھڑی کی گئی۔ملزم نے کہا کہ صولت مرزا، منہاج قاضی، راشد اختر، آصف باری اور میں نے واردات کی جب کہ شاہد حامد

کو قتل کرنے کے لیے ہدایات ندیم نصرت نے بانی ایم کیو ایم کے حکم پر دیں۔ روپوشی کے دوران ندیم نصرت لندن سے ٹیلی گرافک ٹرانسفر کے ذریعے اخراجات بھیجتے رہے اور منہاج قاضی کی گرفتاری کے بعد وہ روپوش ہوگیا تھا۔محبوب غفران نے اعترافی بیان میں بتایا کہ وہ 1986 سے ایم کیو ایم کا کارکن تھا اور شاہد حامد کو قتل کرنے کے 4 ماہ بعد پارٹی کے لیے کام چھوڑ دیا تھا۔ ملزم محبوب غفران کو سی آئی اے پولیس نے اگست 2017 میں کوٹری سے گرفتار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…