پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم بڑا ناز کرتے ہیں اپنے ایٹمی پروگرام پر مگر۔۔ ڈاکٹر قدیر کا پاکستانی ایٹمی ٹیکنالوجی بارے ایسا تہلکہ خیز انکشاف کہ جان کر پاکستانیوں کے ہاتھ کے طوطے اڑ جائیں

datetime 5  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہماری ٹیکنالوجی تو وہی پرانی ہے جو امریکیوں نے کی تھی ،جوہری ٹیکنالوجی کے میدان میں شمالی کوریا پاکستان سے بہت آگے ،چین اور روس اسے کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے برطانوی نشریاتی ادارے

کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اگر یہ سوال کیا جائے کہ کیا شمالی کوریا جوہری ٹیکنالوجی بناسکتا ہے یا نہیں تو ہاں وہ بناسکتے ہیں اور اس کا اندازہ انہیں شمالی کوریا اور پاکستان کے درمیان میزائل پروگرام کے حوالے سے رابطوں کے دوران ان کے ماہرین سے ملاقاتیں اور کام کرنے سے ہوا۔جوہری ٹیکنالوجی میں شمالی کوریا پاکستان سے بہت آگے ہے۔عبدالقدیر خان نے بتایا کہ میزائل پروگرام کے حوالے سے ان کا شمالی کوریا دو مرتبہ آنا جانا ہوا، ان کی ٹیکنالوجی پاکستان سے بہت بہتر ہے۔ وہاں کے ماہرین بہت سمجھدار ہیں اور زیادہ تر روس سے تعلیم یافتہ ہیں۔ تاہم وہ اس امکان کو رد کرتے ہیں کہ شمالی کوریا نے کبھی پاکستان کی ٹیکنالوجی اور علم سے کوئی فائدہ اٹھایا ہوگا۔ ’سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘۔ ان کی مجموعی ٹیکنالوجی ہماری ٹیکنالوجی سے بہت بہتر ہے۔ ہماری ٹیکنالوجی تو وہی پرانی ہے جو امریکیوں نے کی تھی، عام ٹیکنالوجی، ہم نے کبھی نہ ان کی فکیلٹی دیکھی اور نہ ہی اس معاملے پر بات کی، ہم ان کے ساتھ میزائل کے پروگرام کرتے تھے جو سب کو پتہ ہے اور پاکستانی حکومت نے خود اعلان کیا کہ ہمارا ان سے رابطہ تھا۔ روس اور چین نے ویتنام اور امریکہ کی جنگ میں بھی ویتنام کا ساتھ دیا تھا اور اب وہ شمالی کوریا کو بھی کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…