فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ سال ماہ ستمبر میں معروف عالم دین اور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آ یا تھا جس کا آج تک ہر پاکستانی کو سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز دینی سکالر اور تبلیغی جماعت کے روح رواں مولانا طارق جمیل بیرون ملک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد فیصل آباد آئے اور وہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ کار میں سوار ہوکر جا رہے تھے کہ تھانہ سرگودھا روڈ کے
علاقے حاجی آباد میں مسلح ڈاکوئوں نے انہیں روک لیا اور ان پر اسلحہ تان کر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی بھگا لی اور ڈاکو منہ دیکھتے رہ گئے۔ اس طرح ڈکیتی کی واردات ناکام ہوگئی تھی۔مولانا طارق جمیل کو ڈاکوئوں کی جانب سے لوٹنے کی کوشش پر اس وقت دینی حلقوں کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا تھاکہ وہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے علاوہ دینی رہنمائوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔