لاہور(آئی این پی) مہنگی گاڑی کے مالک بھی مویشی چور نکلے لاہور میں گھر کے باہر سے بکرا چوری کرنے والا سی سی ٹی وی فوٹیج کے باعث پکڑا گیا ، پولیس نے چور کو گرفتار کرکے بکرا مالک کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مہنگی گاڑی کے مالک مویشی چور نکلے ۔
لاہور میں ایک شخص گھر کے باہر سے بکرا چوری کرکے گاڑی میں ڈال کر لے گیا ۔ تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چور پکڑا گیا۔ پولیس نے چور کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیااور بکرا مالک کے حوالے کردیا ۔